Non Stop Infotainment By Cyber City Online!
کسی بھی ملک کی ترقی کا معیار اس کے انفراسٹکچر سے ہوتا ھے یہ بین اقوامی اصول ھے سڑکیں بنانا معیاری پبلک ٹرانسپورٹ کا ھونا انتہائی ضروری ہوتا ھے اور اس سے پاکستانی لیبر کو روزگار ملتا ھے اور بے روزگاری میں کمی آتی ھے اور ملک کو مضبوطی اور خوبصورتی ملتی ھے، باقی کے مسائل حل کرنے میں آسانیاں پیدا ھوتیں ھیں - مثلا" ڈیم بنانا ،فیکٹریان لگانا ، ہسپتال بنانا،عوام الناس کے لئے سستےگھرتیار کرنا، بچوں کیلئے اسکول اور بڑوں کیلئے یونیورسٹیان قائم کرنا – کاروباری لوگوں کے لئے وسیع تر مواقعے پیدا کرنا کارخانے وغیرہ – کسی بھی ملک وملت کی ترقی کیلئے ، ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے، لیبر کو،غریب عوام کو، ، طالب علموں کو،طالب روزگار کو یا کسی بھی شہری کو معیاری سواری کا میسرکرنا بے حد ضروری ھوتا ھے تاکہ عوام حادثات سے محفوظ رہ کر تیزرفتاری سے اپنے روزمرہ کام سر انجام دے سکیں - ھم شکر گزار ہیں پاکستان مسلم لیگ نواز کے جنہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دے کر لاکھوں پاکستانیوں کے دیرینہ مسائل کو حل کیا
کیا آپ اپنی شادی کے لیے لڑکی کی تلاش میں ہیں؟ آپ کی ترجیحات کیا ہوں گی؟ شخصیت؟ خوبصورتی؟ خاندانی پس منظر؟ کیا ذہانت آپ کی ترجیحات میں شامل ہے؟ اگر نہیں تو زندگی میں آپ جو کچھ کرنا چاہتے ہیں جلدی کرلیں کیونکہ آپ کی زندگی کے دن کم ہوچکے ہیں۔ایک عام انسان شادی کے لیے کسی خوبصورت لڑکی کا انتخاب کرتا ہے۔ کچھ اس کی تعلیم کو دیکھتے ہیں، کچھ افراد خاندانی پس منظر کو بھی ذہن میں رکھتے ہیں۔ بڑی عمر کے افراد جو ایک مستحکم پوزیشن رکھتے ہوں ایسی خاتون سے شادی کرنا چاہتے ہیں جو سماجی طور پر ان کے ہم پلہ ہو۔ ان کے لیے خاندانی پس منظر اہمیت نہیں رکھتا البتہ انفرادی طور پر خاتون کی حیثیت اہم ہوتی ہے۔ لیکن ذہانت کو اکثر لوگ نظر انداز کردیتے ہیں۔
ماہرین کی ایک تحقیق کے مطابق جو افراد ذہین اور عقلمند خواتین سے شادی کرتے ہیں ان کی زندگی کا دورانیہ طویل ہوجاتا ہے۔یہ تحقیق اسکاٹ لینڈ کے شہر ایبرڈین کی یونیورسٹی میں کی گئی۔ تحقیق کے مطابق اگر آپ کی شریک حیات ذہین ہے تو آپ الزائمر اور ڈیمنشیا جیسے امراض سے محفوط رہ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ ایک طویل اور خوش باش زندگی گزار سکتے ہیں۔
اس سے قبل الزائمر سے حفاظت کے لیے پزل گیم یا لفظی معموں والے کھیل کھیلنے کو فائدہ مند قرار دیا گیا تھا۔ ماہرین کے مطابق ایک عقلمند بیوی کے ساتھ آپ کو ذہنی طور پر مختلف چیلنجز کا سامنا ہوسکتا ہے جس سے دماغ فعال رہتا ہے۔تحقیق کے لیے کیے جانے والے تجربہ میں ایسے افراد کا مشاہدہ کیا گیا جن کی شریک حیات ذہین یا کند ذہن تھیں۔ جن افراد کی بیویاں ذہین تھیں وہ دوسروں سے زیادہ خوش پائے گئے جبکہ ان میں الزائمر ہونے کا امکان بہت کم تھا۔ کچھ افراد میں جسمانی طور پر ڈیمنشیا کی علامات پائی گئیں مگر جب ان کے دماغ کا اسکین کیا گیا تو ان کے دماغ پر اس کے کوئی اثرات نہیں تھے۔تحقیق میں شامل ایک پروفیسر کے مطابق’ہمیں اب اپنے سماجی رویے کو بدلنا ہوگا۔ ہمیں دماغ کو خوبصورتی پر ترجیح دینی ہوگی۔‘ ان کے مطابق مالی حیثیت اور خوبصورتی بھی بعض اوقات وہ خوشی نہیں دے سکتی جو ذہانت دیتی ہے