Yellow Pages of Pakistan

Non Stop Infotainment By Cyber City Online!

Blog Home | About us | Yellow Pages of Pakistan | CCOL Host | CCOL Net | hussn e-Mag | Realestate Marketing | MBBS in China | Feedback us

Amazing Pen Draw Printer

- Posted in Uncategorized by with comments

Amazing Pen Draw Printer

enter image description here

کراچی(اردومیڈیا۔26مئی 2016)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی پہلی فلم ’جانان‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔ ریحام خان پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی پاکستانی فلم ’جانان‘ کا ٹریلر ریلیز کر د یا گیا ہے، فلم عید الاضحی پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ فلم ریحام خان پروڈکشن کے بینر تلے ہدایتکار اظفر جعفری کی ڈائریکشن میں بنائی گئی ہے۔فلم خیبرپختونخوا کی ثقافت کی عکاسی کرتی ہے،کہانی بوسیدہ رسم و رواج کے درمیان پنپنے والی محبت کی داستان سے متعلق ہے۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں دلکش اداکارہ ارمینہ خان، بلال اشرف، خوبرو علی اور رحمن خان شامل ہیں۔ فلم 13 ستمبر کو عیدالاضحی کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Love Pakistan The Beautiful

enter image description here

لندن (ویب ڈیسک) ایک برطانوی تحقیقاتی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ سنہ 2060 تک دنیا بھر کے مختلف ساحلی شہروں میں ماحولیاتی تبدیلیاں رونما ہونے کی وجہ سے تباہ کن سیلاب آنے سے ایک ارب سے زیادہ افراد متاثر ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کی ہوا میں کاربن کی بڑھتی ہو مقدار سے تین ممالک کے لوگوں کو سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہے۔امریکہ، چین اور انڈیا کے لوگوں کو ماحولیاتی آلودگی کے سبب سمندر کی سطح میں اضافے، طوفانوں اور انتہائی سخت موسموں کا سامناکرنا پڑسکتا ہے۔ادارے کے مطابق انڈیا کے ڈھائی کروڑ آبادی والے شہر کولکتہ اور ممبئی کو انتہائی خطرے کا خد شہ ہے ۔ ادارے کی جانب سے مرتب کردہ فہرست کے مطابق انتہائی خطرے کا شکار سات شہر ایشیا میں ہیں جبکہ امریکی شہر میامی آٹھویں نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ عالمی ادارۂ صحت نے کہا ہے کہ دنیا کے دس آلودہ ترین شہروں میں سے چار انڈیا میں واقع ہیں۔ گوالیار، احمد آباد، پٹنہ اور رائے پور کی فضا میں آلودہ ذرات کی سطح انتہائی بلند ہے۔ جبکہ انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی کو دنیا کا 11واں آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔اسے پہلے ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ انسانی ساختہ ماحولیاتی تپش کی وجہ سے زمین پر سطح سمندر میں گذشتہ دو ہزار آٹھ سو سالوں کے مقابلے میں کئی گنا تیزی سے اضافہ ہورہا ہے

enter image description here

شدید گرمی اور لوہم سے ساری توانائی چھین لیتی ہے۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ گرمیوں کے توڑ کے لیے ائیر کنڈیشنر کا استعمال انتہائی ضروری ہے، لیکن بڑھتی ہو ئی مہنگائی کے دور میں ضروری نہیں ہے کہ گرمیوں کے موسم میں ہر گھر میں اے سی کی ضرورت ہو، بلکہ اے سی کہ بغیر بھی کچھ ایسے طریقےبھی ہیں جنہیں اپناکر آپ اپنا گھر ٹھنڈا رکھ سکتے ہیں ۔ وہ کونسےطریقے ہیں، آپ کو بتاتے ہیں ۔ • سب سے بڑا مسئلہ چھت کا ہوتا ہے۔ سورج کی ساری تپش چھت پر پڑرہی ہوتی ہے جس وجہ سے گھر مسلسل گرم ہورہا ہوتا ہے۔ اس لیے سب سے پہلے چھت کو ٹھنڈا کرنے کی فکر کرنی چاہیے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے گھر میں یا اگر ہوسکے تو چھت پرپودوں کا بندوبست کریں۔ اصل میں کھاد میں گرم ہوا کو جذب کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، یوں چھت بھی ٹھنڈی رہتی ہے اور گھر بھی۔ اس کے علاوہ جب بھی گھر میں رنگ کروائیں تو چھت پر سفید رنگ ہی کروائیں کیونکہ سفید رنگ میں بھی یہ خاصیت ہے کہ وہ گرمی کو اپنے اندر جذب کرلیتا ہے۔ • گھر میں موجود پردے یا بلائینڈز کو دن میں بند رکھیں۔ کھلی کھڑکیوں سے گرم ہوائیں گھر میں داخل ہوتی ہیں جس کی وجہ سے گھر گرم ہوجاتا ہے۔ آپ سورج غروب ہونے کے بعد کھڑکیاں کھول سکتے ہیں تاکہ ٹھنڈی ہوائیں اندر آسکیں۔ • گرمیوں میں ململ کی چادروں سے احتیاط کی جائے۔ کاٹن کی ہلکے رنگ کی چادریں استعمال کریں کیونکہ کپڑے اور رنگ سے بھی گرمیوں کا گہرا تعلق ہوتا ہے۔ ہلکے رنگ سے گرمی زیادہ پریشان نہیں کرتی۔ • کوشش کریں کہ برقی آلات کا استعمال کم سے کم کریں، اور اگر ضرورت زیادہ ہے تو استعمال کے فوری بعد بند کردیں کیونکہ ان آلات سے گرمی کا اخراج ہوتا ہے اور گرم موسم میں زیادہ پریشانی ہوتی ہے۔ • صرف گھر کو ہی نہیں بلکہ اپنے جسم کو بھی ٹھنڈا رکھنے سے گرمی کا احساس کم ہوتا ہے۔ جب بھی گھر میں ہوں تو کوشش کریں کہ شربت یا ٹھنڈے پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ • گھر میں ایسا نظام بنائیں کہ ہوا آر پار ہوسکے، پھر دن کے وقت ایگزاسٹ فین کے استعمال سے بھی گرمی کا زور ٹوٹ سکتا ہے۔ • کیا آپ کے بچے فریج کھول کر ٹھنڈی ہوا کے حصول کے لیے اُس کے پاس کھڑے ہوتے ہیں؟ اگر جواب ہاں میں ہے تو اُن کو ایسا کرنے سے روکیں کیونکہ فریج کی مشین دروازہ کھلنے پر مزید تیزی سے کام کرتی ہے اور کمرہ مزید گرم ہوجاتا ہے۔ • گھر میں تازہ پھول رکھیں کیونکہ پھول گھر کے ماحول کو خوشگوار کردیتے ہیں اور یوں کمرے بھی ٹھنڈے رہتے ہیں۔