Yellow Pages of Pakistan

Non Stop Infotainment By Cyber City Online!

Blog Home | About us | Yellow Pages of Pakistan | CCOL Host | CCOL Net | hussn e-Mag | Realestate Marketing | MBBS in China | Feedback us

enter image description here

بڑھتی عمر کے ساتھ چہرے اور آنکھوں کے نیچے جھریوں کا ہوجانالازمی بات ہے تاہم اب لگتا ہے کہ یہ ماضی کا قصہ بننے والا ہے۔ جی بالکل ایک امریکہ میں طبی تحقیق میں اس حوالے سے کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ ایم آئی ٹی، میساچوسٹس جنرل ہاسپٹل، لیونگ پروف اور اولیوو لیبز کی مشترکہ تحقیق میں ایسی ‘ سیکنڈ اسکن’ تیار کی گئی ہے جو چہرے کا نوجوانی کا تاثر بحال کردیتی ہے۔ یہ درحقیقت ایک ایسا میٹریل ہے جسے چہرے پر کسی بھی کریم کی طرح روز لگایا جاسکتا ہے اور پھر اسے ایک جیل کی مدد سے متحرک کردیا جاتا ہے جو جلد کو فوری کھینچ دیتا ہے اور چہرہ جوان نظر آنے لگتا ہے جبکہ جھریاں غائب ہوجاتی ہیں۔ اگرچہ اس میٹریل کو رات کے وقت اتارنا پڑتا ہے مگر اس کی تہہ دن کے وقت جلد کی نمی کو بہتر کرتی ہے اور طویل المعیاد بنیادوں پر بتدریج جھریاں حقیقت میں ختم ہونے لگتی ہیں۔محققین کو توقع ہے کہ اسے جلدی امراض وغیرہ کے لیے استعمال کیا جاسکے گا جبکہ یہ سورج کی شعاعوں سے تحفظ میں بھی کام آنے والا طریقہ کار ثابت ہوگا۔محققین اس میٹریل کی تیاری کے لیے 10 برس سے کام کررہے تھے جس کے کامیاب تجربات اب کیے گئے ہیں۔تجربات کے دوران رضاکاروں پر اس سکینڈ اسکن کے استعمال سے لوگوں کے آنکھوں کے نیچے بھاری پن اور جھریوں کو ختم کرنے میں کامیابی ملی۔محققین کے مطابق یہ نادیدہ تہہ جھریوں کے لیے رکاوٹ، جلد میں بہتری کا باعث بنتی ہے۔اس میٹریل کو ایکس پی ایل کا نام دیا گیا ہے اور یہ جلد پر 24 گھنٹوں تک کے لیے لگایا جاسکتا ہے۔محققین کو توقع ہے کہ یہ بہت جلد عام فروخت کے لیے دستیاب ہوگا اور اس کے استعمال سے جھریاں ماضی کا قصہ بن کر رہ جائیں گی۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے نیچر میٹریلز میں شائع ہوئے۔

enter image description here

انڑنیٹ کی آجکل کی تیز دنیا میں جس چیز نے ہر عمر کے افراد اور ہر طبقے کے لوگوں کو گھیر رکھا ہے وہ فیس بُک ہے، فیس بُک دنیا کی ایک مقبول سوشل میڈیا ویب سائٹ ہے، کچھ عرصہ قبل اس ویب سائٹ سے صرف نوجوان منسلک تھے مگر اب ہر عمر کا بندہ اس سے تعلق رکھتا ہے۔ فیس بک لوگوں کی زندگیوں کو بہت زیادہ متاثر کر رہی ہے، 2004 میں آنے والی اس سوشل ویب سائٹ کے یوزرز کی تعداد 750 ملین ہے اور روز بروز اس کی مقبولیت میں آضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ہر چیز کی طرح فیس بک کے بھی کچھ مثبت اور کچھ منفی پہلو ہیں، ٹیکنالوجی خود سے غلط نہیں ہوتی بلکہ ہمارا استعمال اُسے غلط بنا دیتا ہے، فیس بک کا استعمال کرتے ہوئے اس بات کا دھیان رکھنا چاہئے کہ اپنے ملک اور اپنے مذہب کے خلاف کوئی بات نہ کریں ، فیس بک چونکہ انگریزوں کی بنائی سائٹ ہے تو انھیں ہر گز موقع نہ دیں کہ وہ اپکے ملک اور مذہب کا مذاق بنائیں۔ کئی صارفین تو فیس بک کو اپنی زندگیوں میں اتنی اہمیت دے دیتے ہیں کہ ، کھانا پینا، سونا جاگنا، اٹھنا بیٹھنا سب بھول جاتے ہیں ، اس بات کا دھیان رکھیں کہ کہیں فیس بک کا استعمال آپکا وقت ہضم تو نہیں کرتا جا رہا۔ ہم اپنی ہر چھوٹی بڑی بات کا حل فیس بک کو سمجھ چکے ہیں جس کے اخلاقی نقصانات بھی اٹھانے پڑ سکتے ہیں۔

enter image description here

واشنگٹن(ویب ڈیسک) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن نے سیارہ زمین کے گرد ایک لاکھ چکر مکمل کرلیے جب کہ ناپنے کی صورت میں یہ فاصلہ 2.6 ارب میل ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس ہفتے اہم سنگِ میل عبور کرنے والے خلائی اسٹیشن کا پہلا ماڈیول 17 برس قبل خلا میں بھیجا گیا تھا۔ اب تک اس نے جو فاصلہ طے کیا ہے وہ مریخ سے آنے اور جانے کے 10 چکروں کے برابر ہے۔ اس منصوبے میں کئی ممالک شامل ہیں جن میں کینیڈا، جاپان، روس اور یورپی خلائی ایجنسی کا کردار شامل ہے۔ یہ خلائی اسٹیشن زمین سے 400 کلومیٹر کی بلندی پر 27 ہزار 600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اپنا سفر طے کرتا ہے۔اس خلائی اسٹیشن پر مسلسل ساڑھے 15 سال تک انسان موجود رہے اور دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 220 خلانوردوں نے یہاں وقت گزارا اور مختلف سائنسی تجربات کیے۔واضح رہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن زمین کے گرد بہت تیزی سے گھوم رہا ہے اور 90 منٹ میں ایک چکر مکمل کرلیتا ہے۔ یہاں 47 افراد کا مستقل عملہ ہے جو خلائی اسٹیشن کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ اسی اسٹیشن سے زمین کی کم از کم 30 لاکھ تصاویر لی جاچکی ہیں۔

enter image description here

لندن(ویب ڈیسک)بچے کی زندگی میں سب سے اہم آواز اس کی ماں کی آواز ہے اور اب سائنس نے بھی تصدیق کردی ہے کہ واقعی ماں کی آواز میں کچھ خاص ہے۔اسٹین فورڈ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن سے سے تعلق رکھنے والے محققین نے اپنے سائنسی پیپر میں پیدائش کے بعد ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت کے اندر اندر بچے کی طرف سے ماں کی آواز کو پہچان لینے کو تسلیم کیا ہے۔ڈپارٹمنٹ آف سائیکاٹری اور بیہیویورل سائنسز سے وابستہ سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے دریافت کیا کہ بچوں کے دماغ نے اجنیل عورتوں کی آوازوں کے مقابلے میں اپنی ماں کی آواز کے لیے زیادہ مضبوط ردعمل ظاہر کیا تھا حتی کہ بچوں نے ماں کی آواز کو لمحہ بھر کے لیے سنا تھا۔ان سائینسدانوں نے لکھا کہ یہاں ہم نے بچوں کے دماغ کے ان مخصوص سرکٹس کی نشاندہی کی ہے جو صرف ماں کی آواز سننے پر متحرک ہوتے ہیں بچوں کے دماغ کے اندرونی افعال کو دیکھنے کے لیے محققین نے سات سے 12 سال کی درمیانی عمروں کے 24 صحت مندبچوں کے دماغ کے اسکین کے لیے ایم آر آئی کا استعمال کیا۔اسکین کے دوران بچوں کو نامعقول الفاظ کی مختصر دورانیہ کی ریکارڈنگ سنائی گئی جس میں سے کچھ آوازیں ان کی ماؤں کی تھیں اس کے علاوہ دوسری آوازیں ایسی خواتین کی تھیں جنھیں بچے نہیں جانتے تھے۔اگرچہ یہ ریکارڈنگز ایک سکینڈ سے بھی مختصر تھیں لیکن بچے تقریبا مکمل طور پر 97 فیصد سے زیادہ شرح کے ساتھ اپنی ماؤں کی آوازوں کی درست شناخت کر سکتے تھے۔تاہم نئی تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ ماں کی آواز سننے سے بچوں کے دماغ کے ایک سے زیادہ نظام متحرک ہوئے تھے جن کا سماعت سے کچھ لینا دینا نہیں تھا۔

enter image description here

آپ واٹس ایپ میں اپنے ٹیکسٹ کو اب سجا کر بھی پیش کر سکتے ہیں۔ کسی لفظ کو بولڈ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے آگے اور پیچھے * لگا دیں۔ اپنے لفظ کے شروع اور آخر میں _ کا اضافہ کریں۔ اپنے لفظ کے شروع اور آخر میں ~ کا اضافہ کر دیں ۔ بلیو ٹک ختم کریں : واٹس ایپ اوپن کریں، سیٹنگز، اکاؤنٹ اور پھر پرائیویسی میں جائیں۔ وہاں ریڈ رسیپٹ کو ان چیک کر دیں۔ بدقسمتی سے ایسا کرنے پر آپ بھی نہیں دیکھ سکیں گے کہ دیگر افراد نے آپ کے پیغامات پڑھے ہے یا نہیں۔ بلیو ٹک میسج میں ظاہر نہ ہونے دیں : جب کوئی میسج موصول ہو تو ائیر پلین موڈ آن کریں، میسج اوپن کریں اور پڑھ لیں۔ بھیجنے والے کے سامنے بلیو ٹیک اس وقت نہیں آئے گا جب تک آپ واٹس ایپ کو دوبارہ اوپن نہیں کرتے۔ چیٹ ہسٹری محفوظ کریں: سیٹنگز میں جا کر پہلے چیٹ اور پھر چیٹ بیک اپ میں جائیں۔ اپنی چیٹ سیٹنگز کو کونفیگر کریں تا کہ بیک اپ ہفتہ وار یا ماہانہ بنیادوں پر بنیں اور اگر چاہے تو اس میں ویڈیوز کو بھی شامل کر سکتے ہیں۔ بڑا دل بھیجنا : چیٹ کے دوران ہارٹ ایموجی کو تلاش کریں اور اسے کسی لفظ یا ایموجی کے بغیر سینڈ کر دیں۔ کمپیوٹر اور فون سے فائلز ٹرانسفر کرنا: ایک گروپ تشکیل کریں، جس میں ایک دوست کو شامل کرکے پھر ڈیلیٹ کر دیں تا کہ آپ اکیلے ہی اس گروپ میں رہ جائیں۔ اب واٹس ایپ ویب اوپن کریں اور کیو آر کوڈ کے ذریعے لاگ ان ہو جائیں، جس کے بعد واٹس ایپ گروپ کے ذریعے جو میڈیا فائل چاہیں اسے کمپیوٹر میں منتقل کر دیں یا کوئی بھی چیٹ اوپن کرکے وہاں سے فائلز کمپیوٹر میں ٹرانسفر کر دیں۔ فائل شیئرنگ کے حوالے سے واٹس ایپ کی صلاحتیں محدود ہیں۔ رار، زپ، پی ڈی ایف، ایگزی، اے پی کے اور ورڈ فائل کے علاوہ کوئی فائل شیئر نہیں کی جا سکتی جبکہ یہ فائلز بھی 15 ایم بی تک ہی ہونی چاہئیں۔ یہاں پر کلاؤڈ سینڈ نامی ایپ کام آتی ہے۔ اس ایپ پر فائل اپ لوڈ کریں اور دئیے گئے لنک کو مطلوبہ صارف کو دے دیں۔ جب وہ اس پر کلک کریں گے، تو بآسانی فائل ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ واٹس ایپ پر موبائل نمبر تبدیل کریں: اکثر واٹس ایپ پر دیگر صارفین آپ کا فون نمبر دیکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ متعدد موبائل فونز رکھتے ہیں تو نمبر تبدیل کرنے کے لیے اسے ان انسٹال کرکے ری انسٹال کرنا ہوتا ہے، تاہم ایسا کرنے کا ایک آسان طریقہ بھی موجود ہے۔ سیٹنگز میں اکاؤنٹس پر کلک کریں وہاں پر واٹس ایپ کا نمبر تبدیل کرنے کا آپشن موجود ہوگا اس پر کلک کریں۔ یہاں دو فیلڈز موجود ہوں گی۔ پہلی فیلڈ میں اپنا نیا نمبر جبکہ دوسری میں پرانا نمبر درج کریں اور ڈن پر کلک کریں۔ اس نئے نمبر کی چھان بین کے بعد واٹس ایپ آپ کی گفتگو اس نئے نمبر پر منتقل کردے گا۔ لاسٹ سین فیچر کو بند کریں: یہ فیچر ویسے تو کام کا ہے کیونکہ اس سے آپ کو پتا چلتا ہے کہ آپ کا دوست کس وقت آن لائن تھا، تاہم اس سے صارف کی پرائیوسی پر بھی اثر پڑتا ہے۔ اس فیچر کو بند کرنے کے لیے اکاؤنٹ میں جا کر لاسٹ سین بٹن پر کلک کریں اور ضروری تبدیلیاں عمل میں لائیں۔ اپنے دوست کی پروفائل تصویر بدل دیں : کانٹیکٹس میں جائیں اور اپنے دوست کا نمبر کاپی کریں، اب کسی تصویر کو لے کر اس پر اپنے دوست کا نمبر پیسٹ کر دیں اور پلس کا نشان ہٹا دیں یا لگا دیں۔ اب اس تصویر کو دوست کی واٹس ایپ پروفائل پکچر پر پیسٹ کریں اور اس کی پروفائل امیج بدل جائے گی۔