Yellow Pages of Pakistan

Non Stop Infotainment By Cyber City Online!

Blog Home | About us | Yellow Pages of Pakistan | CCOL Host | CCOL Net | hussn e-Mag | Realestate Marketing | MBBS in China | Feedback us

enter image description here

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایک نئے فیچر کے مطابق کہ اب آپ فیس بک استعمال کریں یا نہ کریں مگر سماجی رابطے کی یہ ویب سائٹ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے ہر فرد کی ٹریکنگ کرکے اس کے سامنے اشتہارات پیش کرسکے گی۔ یہ معروف ویب سائٹ پہلے بھی دنیا بھر میں لوگوں کی ٹریکنگ کرکے ڈیٹا اکھٹا کرتی تھی اور اسے مخصوص سائٹس پر وزٹ کے دوران اشتہارات دکھانے کے لیے استعمال کرتی تھی ، مگر اب اس نے پاﺅں پھیلاتے ہوئے ہر ایک تک رسائی حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے چاہے وہ فیس بک استعمال نہ بھی کرتا ہو، دراصل اب فیس بک پلگ انز اور کوکیز کے امتزاج کے ذریعے انٹرنیٹ صارفین کا تعاقب کرے گی چاہے وہ جو مرضی ویب سائٹ اوپن کریں، اس کے بعد وہ انہیں ایسی ویب سائٹس پر جانے کی صورت میں اشتہارات دکھائے گی جو اس کے ‘ آڈینس نیٹ ورک’ ایڈ اسکیم میں شامل ہیں۔ اس فیصلے سے فیس بک کو اشتہارات کے معاملے میں گوگل کے مقابل آنے میں مدد ملے گی جو انٹرنیٹ بھر میں اپنی اشتہاری کمپنیوں کے اشتہارات دکھاتا ہے، فیس بک کو توقع ہے کہ وہ گوگل سمیت دیگر نیٹ ورکس کو اپنے پاس موجود بڑی مقدار میں ڈیٹا کے باعث شکست دے سکے گی۔ فیس بک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ایک ارب سے زائد صارفین موجود ہیں جنھیں ہم جانتے اور سمجھتے ہیں، تو ہمارے پاس اس طرح کےپروگرام کی کامیابی کے لیے زیادہ مواقعے موجود ہیں۔

enter image description here

لاہور(ویب ڈیسک)آج تقریباً ہر موبائل میں بلیو ٹوتھ نام کی ایک ڈیوائس موجود ہے لیکن کبھی آپ نے سوچا کہ بلیو ٹوتھ کے نام کے معنی کیا ہیں، اس کا نام بلیوٹوتھ کیوں رکھا گیا اور اس کا ماخذ کیا ہے؟ بلیو ٹوتھ ڈیوائس 1994ء میں معروف ٹیلی کام کمپنی ‘‘ایرکسن’’ کے سافٹ ویئر انجینئرز کی ٹیم نے ایجاد کی تھی لیکن اس کا نام 1997ء میں بلیو ٹوتھ رکھا گیا۔ اس ٹیم کے ایک رکن جم کارڈیک 1997ء میں تاریخی ناول ‘‘دی لانگ شپس’’ پڑھ رہے تھے۔ اس ناول میں قدیم ڈنمارک کے بادشاہ ہرالڈ بلیو ٹوتھ کے کارنامے بیان کئے گئے تھے کہ کس طرح اس نے ڈنمارک کو متحد کرکے سلطنت قائم کی۔ ہرالڈ بلیو ٹوتھ ایک زیرک انسان تھا۔ اس نے اپنے دور اقتدار میں ڈنمارک کے منقسم اور بکھرے ہوئے قبائل کو ایک سلطنت کے تحت متحد کیا تھا۔ بلیو ٹوتھ ڈیوائس بھی چونکہ ایک سے زائد ڈیوائسز کو باہم منسلک کرتا ہے، اس لیے اس کا نام ہرالڈ بلیو ٹوتھ کے نام پر رکھا گیا یہی نہیں بلکہ بلیو ٹوتھ کا لوگو بھی ہرالڈ بلیو ٹوتھ کے نام کے ابتدائی حروف کو باہم ملا کر بنایا گیا ہے۔

enter image description here

واشنگٹن (اردومیڈیا۔ 31مئی 2016 )ایسے وقت جب پاناما پیپرز لیکس نے پاکستان میں سیاسی ہلچل مچادی ہے اور اپوزیشن پارٹیوں کو شریف فیملی کے احتساب کے مطالبے کی طرف دھکیل دیا۔ وزیراعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز نے ایک ہفتہ قبل واشنگٹن میں چند دن گزار ے اور مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ایک انگریزی اخبارکے مطابق واقف ذرائع نے کہا ہے کہ حسین نوازجو کہ اب لندن میں ہیں نے ایک ہفتے کا حیران کن مختصردورہ امریکا کیاجہاں انہوں نے جارج ٹائون کے علاقے میں ایک مقامی ہوٹل میں قیام کیا۔ذرائع نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ حسین نواز نے امریکی حکام کے ساتھ کوئی ملاقات کی تاہم ان کا یہ دورہ نجی نوعیت کا تھا۔اس حوالے سے امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس سے پوچھا گیا توانہوں نے اس طرح کے کسی دورے سے لاعلمی ظاہر کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاناما پیپرز کے سامنے آنے کے بعد ملک کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے حسین نواز نے اپنا دورہ امریکا خفیہ رکھنے کو ترجیح دی۔ حسین نواز نے شریف فیملی کے دیرینہ دوست شیخ سعید سے ملاقات کی وہ وزیراعظم کے ہر سرکاری دورہ امریکا کے موقع پر انکے بہت قریب ہوتے، نجی اور سرکاری اجلاسوں میں وزیراعظم کے ساتھ ہوتے ہیں ۔حسین نوا ز کا کہنا تھاکہ یہ ان کا ایک نجی دورہ تھا۔انہوں نے ایک پرانے فیملی دوست سے اس ملاقات کو غیراعلانیہ رکھا۔انہوں نے وزیراعظم نوازشریف جو زیر علاج ہیں کیلئے امریکا میں پاکستانی برادری کی جانب دعا اور نیک خواہشات کا اظہارکرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

enter image description here

ملتان میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ متاثرہ افراد کو تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حسن آباد کے علاقے میں کھانے پکانے کے دوران اس میں چپکلی گر گئی جس سے کھانا زہریلا ہو گیا۔ زہریلا کھانا کھانے سے چھ افراد کی حالت غیر ہو گئی۔جن میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ متاثرہ تمام افراد کو فوری طور پر نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 6 میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

enter image description here

اسلام آباد(اردومیڈیا۔31مئی 2016)آج تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن منایا جا رہا ہےلیکن بدقسمتی سے پاکستان میں سگریٹ پینے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ چار سال کے دوران خواتین میں بھی تمباکو نوشی چار فیصد سے بڑھ کر 9 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ہرسال31 مئی تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے ۔13سال پہلے سرکاری دفاتر اور عوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی کا قانون تو نافذ کیا گیا لیکن سگریٹ نوشوں کی تعداد میں کمی کی بجائے اضافہ ہوتا گیا ،سگریٹ نوش اس معاملے پر اپنی الگ ہی رائے رکھتے ہیں۔وطن عزیز میں جگہ جگہ سگریٹس کی کھلے عام فروخت جاری ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ بچے بوڑھے ہر عمر کے لوگ ان کے گاہک ہیں۔سرکاری اور غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پندرہ برس سے زیادہ عمر والے 39 فیصد مرد اور 9 فیصد خواتین سگریٹ نوشی کرتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی کی روک تھام کے لیے حکومتی اقدامات اپنی جگہ لیکن کامیابی اس وقت ہی ممکن ہوسکتی ہے جب شہری خودذمہ داری کا ثبوت دیں۔