Yellow Pages of Pakistan

Non Stop Infotainment By Cyber City Online!

Blog Home | About us | Yellow Pages of Pakistan | CCOL Host | CCOL Net | hussn e-Mag | Realestate Marketing | MBBS in China | Feedback us

enter image description here

کیوریٹیبا(ویب ڈیسک) برازیل میں معمے حل کرنے کے عالمی مقابلے میں چین کی 3 سالہ بچی نے دنیا کو اس وقت حیران کردیا جب اس نے رنگ برنگے خانوں والی ریوبک کیوب کو صرف 47 سیکنڈ میں حل کردکھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ریوبک کیوب ایک مکعب ہے جسے سلجھانے کے لیے تمام رنگوں والے خانے ایک رخ پر کرنے ہوتے ہیں۔ ریوبک کیوب کو سلجھانے میں خاصہ وقت لگتا ہے اور اس لحاظ سے اس بچی کی صلاحیت غیرمعمولی ہے۔اس سے قبل اسی بچی کے بڑے بھائی چین ہونگ نے گزشتہ برس 7 سال کی عمر میں صرف 8.72 سیکنڈ میں ریوبک کیوب کو حل کرلیا تھا۔ چین ہونگ نے بھی یہ کارنامہ برازیل میں ہونے والے مقابلے میں انجام دیا تھا لیکن خیال ہے کہ اس عمر تک پہنچ کر ہونگ یان چین قدرے بہتر کارکردگی دکھاسکیں گی۔چین کی رہائشی 3 سالہ ہونگ یان چین نے برازیل میں ہونے والے عالمی مقابلے میں ریوبک کیوب کا معمہ صرف 47 سیکنڈ میں حل کیا جب کہ اب سے ایک سال قبل صرف 2 سال 11 ماہ کی عمر میں بھی اس بچی نے ریوبک کیوب کو صرف 70 سیکنڈ میں حل کرکے ایک کارنامہ انجام دیا تھا اور اس لحاظ سے اسے پیدائشی طور پر جینیئس قرار دیا جاسکتا ہے۔ لیکن اب ان کا وقت کم ہوکر وہ صرف 47 سیکنڈ میں معمہ حل کررہی ہیں۔

enter image description here

لاہور ( ویب ڈیسک) بدھ کو یورپی ملک سوئٹزرلینڈ میں دنیا کی سب سے لمبی اور سب سے گہری ریلوے سرنگ کا افتتاح ہو رہا ہے۔گوٹہارڈ ریل لنک کی تعمیر میں 20 سال لگے اور اس پر 12 ارب ڈالر سے زائد کا خرچ آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوئس حکام کا کہنا ہے کہ ایلپس کے پہاڑی سلسلے سے گزرنے والی اس سرنگ سے یورپ میں مال برداری کے میدان میں انقلاب آ جائے گا۔یورپ میں ایلپس کا پہاڑی سلسلہ ہمیشہ سے تجارت کی راہ میں رکاوٹ سمجھا جاتا رہا ہے۔ اس راستے کے استعمال کی وجہ سے کئی بار تصادم بھی ہو چکا ہے ۔ قدیم زمانے میں ان دروں میں سے خچروں کے کاروان گزرا کرتے تھے جن پر نمک سے لے شراب، اور دھاتوں سے لے کر چمڑے کی مصنوعات لدی ہوتی تھیں۔ حادثات عام تھے اور سردیوں میں راستے بند ہو جایا کرتے تھے۔1882 میں جب یہاں پہلی ریلوے لائن بچھائی گئی تو اس وقت کے سوئس صدر سمیون باویئر نے بڑی گرم جوشی سے کہا تھاکہ یہ سائنس اور آرٹ کی فتح ہے، یہ محنت اور جانفشانی کی جیت ہے۔ قوموں کو تقسیم کرنے والی رکاوٹ گرا دی گئی ہے اور ایلپس میں نقب لگا دی گئی ہے۔ اب ملک قریب آ گئے ہیں اور دنیا کی منڈی سب کے لیے کھل گئی ہے۔ آج بھی اطالوی زیتون کا تیل ہالینڈ بھیجنا ہو یا جرمن کاریں یونان، انھیں ایلپس سے ہو کر گزرنا پڑتا ہے۔ یہی حال چین اور انڈیا سے آنے والا ہزاروں ٹن مال کا بھی ہوتا ہے۔لیکن ایلپس سے گزرنے والا موجودہ ٹرانسپورٹ کا نظام طلب پوری کرنے میں ناکافی ہے ۔ یہاں پر چلنے والی پرانی ریلیں سست رفتار ہیں اور سڑک کے راستے پر واقع گوٹہارڈ سرنگ سے ہر سال دس لاکھ ٹرک گزرتے ہیں، جن کی وجہ سے ایلپس میں بسنے والی آبادیوں کو شور اور ہوا کی آلودگی کی شکایت رہتی ہے۔ ماہرینِ ارضیات نے کہا کہ گوٹہارڈ کی چٹانیں ناقابلِ اعتبار ہیں اس لیے یہاں سے سیدھی سرنگ گزارنا ممکن نہیں ہو گا۔ مالی مسائل اس کے علاوہ تھے۔جب کام شروع ہوا تو پتہ چلا کہ بعض چٹانیں ’مکھن کی طرح نرم‘ ہیں، جس کی وجہ سے دن بھر میں مشکل سے ایک میٹر کھدائی ہوتی تھی۔کھدائی کے لیے 30 فٹ قطر والی دیو ہیکل مشین استعمال کی گئی جو سازگار دنوں میں 40 میٹر تک کھدائی کر سکتی تھی۔گوٹہارڈ دنیا کی سب سے گہری سرنگ ہے۔ اس کے اوپر ڈھائی کلومیٹر اونچے پہاڑ کا بوجھ ہے، اس لیے کششِ ثقل بار بار حائل ہو کر کھودی ہوئی سرنگ کو بند کرتی رہی۔ اس سے نمٹنے کے لیے سرنگ کی چھتوں میں مضبوط سٹیل کے شہتیر ڈالے گئے۔

enter image description here

Pomegranate slows down aging and relieves stress, and it’s great for your sex life and healthy heart

Pomegranate slows down the oxidation process in the body and is a natural protection against the aging process, according to scientists. It helps prevent heart disease, reduce stress and even proved to be successful in improving sexual life! If all that were not enough to convince you to try pomegranate, perhaps this next argument will: scientists called this fruit the elixir of youth.

Researches have shown that a daily dose of pomegranate may slow the aging process of DNA.

The extract of the whole fruit, including pith, peel and seeds, in the form of a capsule was consumed daily by 60 volunteers during one month. Scientists have monitored the activity of these chemicals in their bodies and comparing them with those taking a placebo. They found a significant decrease in markers associated with cell damage that can lead to impaired function of the brain, muscle, liver and kidney, as well as the effects of aging on the skin.

Slowing down the aging process has not previously been known to come from consuming pomegranate. Pomegranate seems to be slowing down the process of oxidation or rusting of the DNA in cells which naturally occurs over time, according to scientists in the private laboratory ProbelteBio in Spain. This elixir of youth, they say, is in small quantities in the juice, but mainly in non-eatble cortex and white core that has been converted into pills and drinks.

Corruption

- Posted in Images by with comments

enter image description here

Atomic Power

- Posted in Images by with comments

enter image description here