دبئی (ویب ڈیسک)دبئی میں ایک مرتبہ پھر دنیا کی بلندترین عمارت کی تعمیر شروع ہوگئی ہے جوکہ موجودہ بلند ترین عمارت برج خلیفہ سے بھی بلند ہوگی۔ عرب میڈیا کہ مطابق یہ 828 میٹر اونچے برج خلیفہ سے 100 میٹر اونچی ہو گی ، رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس منصوبے پر ایک ارب ڈالر خرچ ہوں گے اور یہ عمارت سنہ 2020 میں دبئی ایکسپو میلے تک تیار ہو جائے گی۔ اس عمارت میں رہائشی فلیٹوں کے علاوہ ایک ہوٹل اور وسیع چھت بھی ہوگی ۔ اس عمارت کا سائز فٹ بال پچ جیسا ہے ۔ اس عمارت کا ڈیزائن معروف ماہرِ تعمیرات سینتیاگو کالاتروا والز نے بنایا ہے جس میں دھات کی بڑی بڑی تاروں کے ایک پیچیدہ نظام کو استعمال کیا جائے گا۔ تاروں کے اس ڈیزائن کی وجہ سے توقع کی جا رہی ہے کہ برج خلیفہ سے اونچا ہونے کی وجہ سے اس عمارت کو دنیا کی بلند ترین عمارت سمجھا جائے گا۔