Yellow Pages of Pakistan

Non Stop Infotainment By Cyber City Online!

Blog Home | About us | Yellow Pages of Pakistan | CCOL Host | CCOL Net | hussn e-Mag | Realestate Marketing | MBBS in China | Feedback us

enter image description here

’واشنگٹن(ویب ڈیسک)فوربز‘ کی سالانہ فہرست کے مطابق، امریکی گلوکارہ اور نغمہ نگار 2016ء کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی فنکارہ قرار پائی ہیں، جن کی ملکیت کا اندازہ 17 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔ گذشتہ برس، سوئفٹ آٹھویں درجے پر فائز تھیں۔ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ اتنی امیر ہیں جتنا کہ انہوں نے اپنے خوابوں میں بھی نہیں سوچا ہوگا۔گذشتہ سال سب سے زیادہ پیسے کمانے والوں میں باکسر فلائیڈ مے ویدر اور مانی پکایو تھے، جو سنہ 2015میں باکسنگ کی سب سے زیادہ آمدن والے کھلاڑی قرار پائے تھے۔ میگزین کے مطابق، 2016ءکے دوران چھ کروڑ ڈالر کی آمدن کے بعد سوئفٹ نے برطانوی بوائے بینڈ ’ون ڈائریکشن‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔دیگر پاپ اسٹارز میں ادیلے شامل ہیں جو آٹھ کروڑ 50 لاکھ کے معاوضے کے ساتھ نویں درجے پر ہیں؛ سات کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی آمدن کے ساتھ درجہ بندی میں میڈونا ریحانہ سے اوپر چلی گئی ہیں، جنھوں نے سال میں سات کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمائے۔ ادھر، کیٹی پیری کی دولت چار کروڑ 10 لاکھ ہے، جس کے باعث وہ محض 63واں درجہ حاصل کرسکیں ہیں۔ ریلٹی ٹیلی ویژن اسٹار کِم کردشن جن کی تصویر رسالے کے کور پر چھپی ہوئی ہے، پانچ کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی ملکیت کے ساتھ 42 ویں درجے پر آسکے، جس میں سے 40 فی صد کمائی اُن کے موبائل گیم ’کِم کرادشن: ہالی ووڈ‘ سے حاصل ہوئی۔بتایا جاتا ہے کہ سوئفٹ اپنے موبائل گیم کا افتتاح اگلے سال کریں گی۔

enter image description here

لندن(ویب ڈسیک)برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے معروف پاکستانی گلوکارراحت فتح علی خان کو موسیقی کے لیے خدمات پر لائف ٹائم اچیومنٹ اعزازی شیلڈ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایک پُروقار تقریب میں آکسفورڈ یونیورسٹی کےفیوژن پراجیکٹ کے طلبہ کے ساتھ راحت فتح علی خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔اُس موقع پر پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت سمیت دیگر کئی ممالک کے طالب علم موجود تھے جنہوں نے راحت فتح علی خان کے فن کو زبردست انداز میں سراہا۔

enter image description here اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی بورڈ آف ریونیو نے جائیداد میں انکم ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری کرلی ۔ تمام صوبوں کے رجسٹرار اور بلڈرز سے 10 لاکھ جائیدادوں کی تمام معلومات جمع کرلی گئیں ہیں ۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق ان تمام افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے جنہوں نے جائیداد میں اس رقم سے سرمایہ کاری کی جس پر انکم ٹیکس ہی ادا نہیں کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کو تمام صوبوں کے رجسٹرار ، بلڈرز اور ڈویلپرز نے خریداروں کا ڈیٹا بھی فراہم کردیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیٹا سے انکشاف ہوا ہے کہ زیادہ تر سرمایہ کاری پوش ایریا میں کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق کراچی کے پوش ایریا میں ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقے سرفہرست ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیٹا میں ان افراد کو سرفہرست رکھا گیا ہے جنہوں نے اپنی دولت کو چھپایا ہے ۔

enter image description here

اکثر لوگ جب اپنی کار میں پٹرول ڈلوانے کےلیے پیٹرول پمپ پر جاتے ہیں توعموما” مقدار کی بجائے قیمتاً پیٹرول کا آرڈر دیتے ہیں۔ مثلاً 500، 1000، 1500، 2000 وغیرہ وغیرہ. آپ کا آرڈر لے کر filler-boy آپ کو اپنی شفّافیت دِکھانے کےلیے گاڑی پر ہلکی سی تھپکی لگا کر یا میٹر کی طرف اشارہ کرکے پیٹرول ڈالنا شروع کرتا ہے اور آپ مطمئن ہو جاتے ہیں کہ آپ کو پورا پیٹرول ملے گا.جبکہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ دراصل پیٹرول پمپ مالکان نے ماپ تول میں کمی کا ایک انوکھا طریقہ ایجاد کیا ہوا ہے۔ چونکہ لوگ اکثر قیمتاً آرڈر دیتے ہیں اور اکثر پیمانہ چیک کرنے والے متعلقہ محکمے کے اہلکاران بھی چیکنگ کے دوران ایک لیٹر کا پیمانہ بھر کے دیکھتے ہیں کہ مقدار پوری ہے یا نہیں لہذا پمپ مالکان نے اپنے میٹر 500، 1000، 1500، 2000 وغیرہ پر سیٹ کیے ہوئے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر 500 روپے میں 7 یا ساڑھے 7 لیٹر پٹرول آتا ہے تو یہ لوگ اُسے 5 یا 6 لیٹر پر set کر کے آپ کو چونا لگا دیں گے۔ میٹر پر اُتنی ہی قیمت اور مقدار نظر آئے گی لیکن درپردہ ماپ تول میں کمی کی گئی ہوگی۔اسی طرح 1000، 1500، 2000 روپے کی الگ الگ setting کی ہوتی ہے۔ یہ حقیقت تجربہ کر نے سے درست پائی گئی ہے۔غیر مُصدّقہ اطلاع کے مطابق لاہور شہر میں ماسوائے ایک یا دو پیٹرول پمپس کے تقریباً تمام اِسی طرح کی ہیرا پھیری کر رہے ہیں۔ آپکے لیے مشورہ ہے کہ جب بھی پیٹرول ڈلوائیں تو قیمت کی بجائے مقدار کے لحاظ سے پیٹرول ڈلوائیں اور وہ بھی common number میں نہیں۔ یعنی 5، 10، 15، 20 لیٹر میں نہیں بلکہ 7، 9، 13، 17، 23 وغیرہ وغیرہ جیسے un-common نمبر کا استعمال کریں۔ اس طرح آپ نقصان سے بچ جائیں گے۔

enter image description here

لندن(نیوزڈیسک) برطانوی ادارے ’’بزنس مانیٹرنگ انٹرنیشنل‘‘ ریسرچ (بی ایم آئی ریسرچ) نے پاکستان کو مستقبل قریب کی 10 بڑی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں شامل کرلیا۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق، بزنس مانیٹرنگ انٹرنیشنل (بی ایم آئی) کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جلد ہی مینوفیکچرنگ کے حوالے سے دنیا کے ایک بڑے اور اہم مرکز کے طور پر ابھرے گا۔ بی ایم آئی نے اس رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان میں تعمیرات، ٹیکسٹائل اور آٹوموبائل سیکٹرز بھی تیزرفتار ترقی کریں گے جب کہ توانائی کی کم قیمتوں کے باعث مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری سب سے نمایاں طور پر بڑھے گی۔