کمپوٹر کا استعمال تو آج کل بہت عام ہے اور پاکستان جیسے ملک میں بھی کروڑوں افراد اسے روزمرہ کے کاموں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔تاہم اگر آپ کے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کا ماﺅس خراب ہوجائے تو صرف کی بورڈ سے انٹرنیٹ کو استعمال کرنا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔ یقیناً آپ چیزوں کو کاپی پیسٹ کرنا جانتے ہوں گے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ گوگل کروم پر بند ہوجانے والے ٹیب کو کیسے کھولا جائے، اپنے ٹیکسٹ میں ڈاٹ کام کا اضافہ کیسے کریں یا فیس بک پر ماﺅس کے بغیر اسکرولنگ کرنا آتی ہے؟تو اگر آپ کو یہ چند کی بورڈ شارٹ کٹس معلوم ہو تو آپ انٹرنیٹ کو محض اپنی انگلیوں کی مدد سے بھی چلاسکتے ہیں۔ 1-آخری کلوز ٹیب کو ری اوپن کرنا اگر آپ سے کوئی ٹیب یا پیج غلطی سے بند ہوگیا ہے اور آپ اسے مزید دیکھنا چاہتے ہیں تو براﺅزر پر ویب سائٹ کا ایڈریس ٹائپ کرنے کی بجائے CTRL + shift + t کلک کریں تو آخری بند ہونے والا ٹیب دوبارہ کھل جائے گا۔ اگر آپ براﺅزر میں کئی پیجز کھول کر رکھتے ہیں تو یہ بہت اچھی ٹرک ثابت ہوسکتی ہے۔ 2-براﺅزنگ ہسٹری میں ایک پیج پیچھے جانا اگر تو آپ کسی پیج کو کھولنے کے بعد پرانے پیج پر واپس جانا چاہتے ہیں تو ALT + back arrow کی مدد سے باآسانی کیا جاسکتا ہے، جبکہ ALT + farowrd arrow کی مدد سے ایک پیج آگے جانا جاسکتا ہے۔ یعنی انٹرنیٹ ایک ای بک کی طرح ہوجائے گا جس کے پیج آپ بدل سکیں گے۔ 3-فیس بک پر بغیر ماﺅس کے اسکرولنگ کمپیوٹر کا ماﺅس کام نہیں کررہا اور فیس بک پر اسکرولنگ کرنا چاہتے ہیں؟ تو J کا بٹن آپ کو نیچے اسکرولنگ میں مدد دے گا جبکہ K کا بٹن اوپر لے جائے گا۔ جب آپ کسی پوسٹ کو اسکرولنگ کے دوران سلیکٹ کرلیں تو L دبا کر لائیک کرسکتے ہیں۔ 4-ویب پیج پر اسکرولنگ جو کام فیس بک پر J اور K کرتے ہیں، وہی آپ دیگر پیجز میں اسپیس سے کرسکتے ہیں، یعنی اسپیس دبائین گے تو اسکرین کچھ نیچے چلی جائے گی، جبکہ shift + space سے واپس اوپر اسکرول کیا جاسکتا ہے۔ 5-پیج بک مارک کرنا اپنی کسی پسندیدہ ویب سائٹ کا پیج محفوظ کرنا ہو تو ماﺅس کو حرکت دینے کی بجائے کی بورڈ پر بس CTRL + D دبا دیں اور بس۔ 6-کرسر کو یو آر ایل بار پر لے جانا اگر ماﺅس کام نہیں کررہا اور فوری طور پر کوئی نیا ویب لنک برا?زر پر ڈالنا چاہتے ہیں توCTRL + L کی مدد لیں۔ 7-کھلے ہوئے پروگرامز میں سوئچ کرنا یہ شارٹ کٹ لگ بھگ سب کو ہی معلوم ہوگا یعنی Alt + Tab کی مدد سے ایک سے دوسری ونڈو پر جایا جاسکتا ہے تاہم ونڈوز سیون میں Window key + Tab کے ذریعے بھی یہ کام کیا جاسکتا ہے۔ 8-پہلے ٹیب پر سوئچ کرنا اگر آپ نے لاتعداد پیجز کھول رکھے ہیں اور پہلے ٹیب پر جانا چاہتے ہیں تو CTRL + 1 بہترین آپشن ہے، اسی طرح نمبر کا اضافہ کرکے آپ دوسرے، تیسرے، چوتھے یا نو تک کسی بھی پیج پر جاسکتے ہیں۔ 9-زوم کرنا اگر آپ کو ویب پیج کا مواد بہت چھوٹا لگ رہا ہے تو CTRL + Plus سے اسے زوم کیا جاسکتا ہے جبکہ CTRL + – سے زوم آﺅٹ کیا جاسکتا ہے۔ 10-یوآر ایل میں ڈاٹ کام کا اضافہ ویب براﺅزر پر بس ویب سائٹ کا نام لکھیں جیسے گوگل اور پھر Ctrl + Enter دبائیں، http://www اور .com خود ہی ایڈ ہوجائیں گے۔ 11-ٹیب بند کرنا تو اگر آپ اس مضمون کو پورا پڑھ چکے ہیں تو CTRL + W سے اسے بند کرسکتے ہیں