Mohenjo Daro Documentary History/Information of Mohenjo Daro Civilization
Non Stop Infotainment By Cyber City Online!
Mohenjo Daro Documentary History/Information of Mohenjo Daro Civilization
Truck Markah Jamhoryat! Column By Irshad Bhatti on 28th July 2016, Voice of Maria Riaz Yousafzai.
No Extension!! Column By Irshad Bhatti on 27th July 2016, Voice of Maria Riaz Yousafzai.
کسی ہوائی پرواز کے دوران اسمارٹ فون کا فلائٹ موڈ آن نہ کرنے پر کیا ہوگا ؟ کیا وہ طیارہ نیچے گر سکتا ہے؟ نہیں ایسا بالکل نہیں ہوگا مگر ایسا نہ کرنا بڑے مسائل کا باعث ضرور بن سکتا ہے۔ جی ہاں اگرچہ پرواز کے دوران فون کے کنکشن کو آن رکھنا زیادہ بڑا خطرے کا باعث نہیں مگر اس سے خارج ہونے والے سگنلز طیارے کے کمیونیکیشن نظام میں مداخت کرتے ہیں اور پائلٹس کے لیے مسائل کا باعث بن جاتے ہیں۔یعنی جب فون کی بیل بجتی ہے تو اس کی آواز پائلٹس کے کانوں پر لگے ہیڈسیٹس پر بھی سنائی دیتی ہے۔ایسا بہت کم ہوتا ہے مگر پھر بھی ہر 50 میں سے ایک یا دو پائلٹس کو اس کا سامنا ہوتا ہے۔یہ واضح نہیں کہ یہ تعداد اتنی کم کیوں ہے تاہم بظاہر اس کی وجہ یہی سمجھ میں آتی ہے کہ بہت کم افراد کو ہی اپنے فون بند کرنا یاد نہیں رہتا۔تاہم فون کو فلائنگ موڈ پر نہ رکھنے کے نتیجے میں اکثر اوقات بڑے کمیونیکشن مسائل بھی سامنے آتے ہیں۔جیسے ایک بار ایک شخص کے فون پر آنے والی کال کے نتیجے میں طیارے کی ریڈیو نشریات متاثر ہوئی اور پائلٹ کا ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ایسا ہونا طیارے میں سوار افراد کے ساتھ ساتھ فضاء میں موجود دیگر طیاروں کے لیے بھی خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ کچھ فضائی کمپنیوں کی جانب سے مسافروں کو اپنے فون نیٹ ورکس کی پیشکش کی جاتی ہے اور مسافروں کو دوران پرواز خصوصی کنکشن کے ذریعے رابطے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔تاہم اس سروس سے ایس ایم ایس اور فون کال کرنے پر اضافی پیسے ادا کرنا پڑتے ہیں۔