Yellow Pages of Pakistan

Non Stop Infotainment By Cyber City Online!

Blog Home | About us | Yellow Pages of Pakistan | CCOL Host | CCOL Net | hussn e-Mag | Realestate Marketing | MBBS in China | Feedback us

! آدھا سچ یا پورا سچ

- Posted in Amaal Nama by with comments

یہاں ہر کوئی آدھا سچ سنا رہا ہے اور یہاں کوئی بھی پورا سچ سنانا نہیں چاہتا کیونکہ اسی میں سب کابھلا ، جاننا چاہتے ہیں کیسے تو وہ ایسے کہ آدھا سچ تو یہ کہ کبھی مشکل دنوں میں ہمارے کچھ رہنما اپنے وطن میں عیدمنا نے کیلئے باقاعدہ آنسوؤں سے رویا کرتے تھے لیکن پورا سچ یہ کہ اب اچھے دنوں میں یہ عید کرنے باہر جاتے ہیں ۔آدھا سچ تو یہ کہ اکبر بگٹی کو ناحق مار دیا گیا لیکن پورا سچ یہ کہ ہر مہینے گیس کی رائلٹی بگٹی صاحب کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروانے ،ہر ہفتے انکی ڈانٹیں کھانے اور ہر دوسرے دن انکی منتیں کرنے والے مشرف دور کے وزیر پٹرولیم چوہدری نوریز شکور گرمیوں کی ایک دوپہر گیس پائپ لائن پر حملے کا سن کر انتہائی غصے سے کہتے ہیں کہ ’’ حکومت کو اب ایک وزارت بگٹی آفیئرز کی بھی بنادینی چاہیے کیونکہ بگٹی صاحب کو ہینڈل کرنے کیلئے کم ازکم ایک وزارت تو ضرور ہونی چاہیے‘‘۔آدھا سچ تو یہ کہ مشہورِ زمانہ بُکل والے اپنے بلوچی رہنما ایک عرصے تک اپنی محرومیوں اور پاکستانی ایلیٹ کی اقرباپروری کے ایسے ایسے قصے سنایا کرتے کہ ٹھنڈے پسینے آجاتے لیکن پورا سچ یہ کہ افغان مہاجرین کو اپنے علاقے میں آباد کر کے اپنے اگلے 5انتخابات کا انتظام کر چکے اس قائد پرآج اچھا وقت آیا تو ان کا کوئی رشتہ دار ایسا نہ بچا کہ جو بالغ ہواور پھر کسی حکومتی عہدے سے محروم ہو ۔آدھا سچ تو یہ کہ چند ہفتے قبل جِم میں ورزش کرتے ہوئے چوہدری اعتزاز احسن بتاتے ہیں کہ ’’پیپلز پارٹی کے زوال کی وجہ آصف زرداری اور اب تو ہماری حالت یہ ہے کہ اگر ہمارے کسی امیدوار کے بینر پر زرداری صاحب کی تصویر چھپے گی تو اُس کے گھر والے بھی اسے ووٹ نہیں دیں گے‘‘ لیکن پورا سچ یہ کہ 5سالہ صدارت پوری کرکے اپنی’’ سامی بلی ‘‘ کے ہمراہ ایوانِ صدر سے ہیلی کاپٹر پر روانہ ہوئے زرداری صاحب جب لاہورمیں اپنے نئے نویلے محل میں لینڈ کرتے ہیں تو لاؤڈ اسپیکر ہاتھ میں پکڑے یہی اعتزاز احسن سینکڑوں کارکنوں سے ’’ایک زرداری سب پہ بھاری ‘‘ کے نعرے لگوا رہے ہوتے ہیں۔آدھا سچ تو یہ کہ کچھ عرصہ پہلے ہر ٹی وی چینل دکھایا کرتا کہ سندھ کے ایک وزیرکس ایمانداری سے اپنی وزارت سے چن چن کر گھوسٹ ملازمین نکال رہے ہیں اور وہ کس دیانتداری سے قبضہ گروپوں سے سرکاری زمینیں چھڑوا رہے ہیں لیکن پورا سچ یہ کہ ایک شام ان کے گھر چھاپہ پڑا تو تہہ خانے سے وہ2 ارب روپے نکل آئے کہ جو کسی حساب کتاب میں ہی نہ تھے ، موصوف آجکل دبئی میں اور ان کا نام ای سی ایل پر ۔آدھا سچ تو یہ کہ دیکھتے ہی دیکھتے کہ اچانک اپنے چند نامی گرامی لوگ قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف روز انہ انتہائی سخت بیان دینے اور احتجاج، ہڑتالوں اور عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹانے کا کہہ کر ہر ایک کو یہ سمجھا یا کرتے کہ قومی اداروں کی نجکاری کا مطلب ملکی تباہی اور ہم اپنے ملک کو یوں تباہ نہیں ہونے دیں گے لیکن پورا سچ یہ کہ Back Door یہی حضرات روزانہ پیغامات بھجوارہے تھے کہ اگرانہیں 50کروڑ دیدیئے جائیں تو وہ خاموش ہوجائیں گے ۔ آدھا سچ تو یہ کہ ہم ہر نواز شریف سے اقتدارلینا چاہتے ہیں ،ہم ہر زرداری کو سیاست سے آؤٹ کرنا چاہتے ہیں اور ہم سب کی خواہش کہ ملک میں دورِفاروقیؓ آجائے لیکن پورا سچ یہ کہ یہاں ہر کوئی نواز شریف جیسا نصیب چاہے یہاں ہر ایک کے اندر ایک زرداری بیٹھا ہوا اور یہاں کسی میں یہ جرأت نہیں کہ وہ حاکمِ وقت سے پوچھ سکے کہ’’ تمہیں تو مالِ غنیمت سے ایک چادر ملی تھی،یہ دوسری کہاں سے آئی ‘‘۔آدھا سچ تو یہ کہ پوری قوم انقلاب کی خواہاں لیکن پورا سچ یہ کہ سب کی خواہش یہی کہ انقلاب سے وہ اور اسکا گھر محفوظ رہے ۔آدھا سچ تو یہ کہ موجودہ حکومت ناکا م کیونکہ یہ تو بنیادی مسائل بھی حل نہ کر سکی لیکن پورا سچ یہ کہ ہر انتخاب میں ہم اسی حکومت کوجِتا رہے ہیں۔آدھا سچ تو یہ کہ ہم مہنگائی اور بے روزگاری کا رونا رو رو کر ہر وقت حکومت کو کوستے پھریں لیکن پورا سچ یہ کہ ہمیں اپنی ملاوٹ ، ہمیں اپنی ذخیرہ اندوزی اور ہمیں اپنی دو نمبریاں نظر ہی نہ آئیں ۔ آدھا سچ تو یہ کہ ہم صبح وشام امریکہ ، چین اور یورپ کی ترقی اور اپنی پسماندگی پر تقریریں کریں لیکن پورا سچ یہ کہ ہمارے کرتوت ایسے کہ اگر امریکہ ، چین اور یورپ چند سالوں کیلئے ہمیں مِل جائیں تو پھر ان ملکوں کے شہریوں کو نوکریوں کیلئے پاکستان آنا پڑجائے ۔ آدھا سچ تو یہ کہ ہمیں جمہوریت چاہیئے خواہ لولی لنگڑی ہی کیوں نہ ہو لیکن پوراسچ یہ کہ ہم اٹھتے بیٹھتے دعائیں مارشل لاء کی کریں ۔ آدھا سچ تو یہ کہ مسلم امّہ کا درد ہمارے جگر میں لیکن پورا سچ یہ کہ ایک فرقے کی مسجد میں دوسرے فرقے کا شخص گھسنے سے ڈرے ۔آدھا سچ تو یہ کہ ہم اس نبی ؐ کے امتی جو صادق اور امین ایسے کہ جب پہاڑ پر کھڑے ہو کر فرما ئیں ’’ اگر میں کہوں اس پہاڑ کے پیچھے فوج ہے تو روایت کے مطابق یہ سن کر ہی لوگوں نے گھبرا کر بھاگنا شروع کردیا ‘‘ لیکن پورا سچ یہ کہ اسی نبی ؐ کے اُمتی ہرروز ہر ایک سے ہربات سے مکر جائیں اور حالت یہ کہ یہاں جنازوں میں جیبیں کٹیں یہاں قبروں پر رشوت چلے اور یہاں مسجدوں کے لوٹے تک زنجیروں سے جکڑ ے ہوئے ۔آدھا سچ تو یہ کہ ہم اس مذہب کے پیروکار کہ جو یہ کہے کہ مومن میں ہر عیب ہو سکتا ہے مگرنہ وہ جھوٹ بول سکتا ہے اور نہ کسی کو دھوکا دے سکتا ہے لیکن پورا سچ یہ کہ ہمارے ہر قول میں جھوٹ اور ہمارے ہر فعل میں دھوکا۔ آدھا سچ تو یہ کہ ہم پیروکار موسی ؑ کے لیکن پورا سچ یہ کہ ہمارا سب کچھ فرعون جیسا اورآدھا سچ تو یہ کہ ہم سب جنت جانے کے خواہاں لیکن پورا سچ یہ کہ ہم میں سے کوئی بھی مرنا نہیں چاہتاتو دوستو! سو باتوں کی ایک بات کہ یہاں ہر کوئی آدھا سچ سنا رہا ہے اور یہاں کوئی بھی پورا سچ سنانا نہیں چاہتا کیونکہ اسی میں سب کا بھلا ۔

Pakistan Tourist Attractions: 15 Top Places to Visit

Trip on Lahore Metro Bus - Interviews - Beautiful view of the city

پیٹ کے کیڑے

- Posted in Amaal Nama by with comments

چینی کہتے ہیں کہ’’ پہلے آدمی سگریٹ کو پیئے پھر سگریٹ ،سگریٹ کوپیئے اور آخر میں سگریٹ آدمی کو پی جائے ‘‘ ۔ جاپانی کہاوت ہے کہ سگریٹ وہ چوسنی جو چوسنے والے کو ہی چوس جائے اور سگریٹ پینامطلب اپنا خون پینااور عربی محاورہ ہے کہ ’’سگریٹ کے ایک سرے پر راکھ دراصل اُسی کی ہوتی ہے جو دوسرے سرے پر کش مار رہا ہوتا ہے ‘‘ مگر اپنا شیخو جو اعدادوشمار سے ثابت کرچکا کہ’’ ابھی بھی اتنے لوگ سگریٹ سے نہیں مرتے جتنے سگریٹ پر مرتے ہیں ‘‘۔ جسے جب کہا گیا کہ ’’سگریٹ تو گدھے بھی نہیں پیتے ‘‘تو زیرِ لب مسکرا کر بولا ’’ہاں گدھے سگریٹ نہیں پیتے ‘‘ جسے دیکھ کر دوستوں کو یہ پریشانی نہیں ہوتی کہ وہ سگریٹ منہ میں ڈال کر اکثر اسے جلا نا بھول جاتا ہے بلکہ انہیں پریشانی یہ ہوتی ہے کہ سگریٹ جلاتے وقت اکثر وہ سگریٹ منہ میں ڈالنا بھول جاتا ہے ،یہی شیخو ایک شام تمباکو نوشی کے نقصانات پر ایک لمبا لیکچر سننے کے بعد اک نیا سگریٹ سلگا کر بولا’’ سگریٹ پینے پر اعتراض کرنے والے انہیں کیوں بھول جاتے ہیں جوغریبوں کے بچوں کا دودھ ،عوام کا خون اورقوم کی عزت وغیرت سب کچھ پی گئے‘‘ ایک سوٹا مار کر کہنے لگا’’ جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ سگریٹ نوشی سے صحت خراب ہوتی ہے تو میں نے 10سال کی عمر سے سگریٹ پینے شروع کیئے اور اب 60سال کا ہوگیا ہوں مگر میں آج بھی اتنا ہی طاقتور ہوں جتنا سگریٹ پینے سے پہلے تھا ،پوچھا گیا وہ کیسے تو بولا ’’ یہ سامنے پڑا میز سگریٹ پینے سے پہلے بھی میں نہیں اٹھا سکتا تھا اور اب بھی نہیں اٹھا سکتا ‘‘۔ کہاجاتا ہے کہ دنیا میں 4جاندار ایسے کہ جنہیں سردی نہیں لگتی ،برفانی ریچھ ،پینگوئن ، شادیوں میں جاتی خواتین اور رات کو سگریٹ کی تلاش میں نکلا انسان ۔ ولیم واٹسن کہا کرتے کہ جب میرے گرو نے سمجھا یا کہ ’’پینا ‘‘ٹھیک نہیں تو میں نے پینا چھوڑ دیا ،جب گرو نے کہا کہ ’’ محبت انسان کو بیکار کر دیتی ہے تو میں نے اپنی تینوں محبوباؤں کو چھوڑ دیا ‘‘ اور جب میرے گرو نے کہا کہ’’ سگریٹ چھوڑ دو تو میں نے گروجی کو چھوڑدیا‘‘۔ نامور اداکار انتھونی کوئین اپنی سوانح عمری میں لکھتے ہیں کہ ’’ اپنے ڈاکٹر کے مسلسل لیکچرز کے بعد جب ایکدن میں نے سگریٹ چھوڑنے کاتہیہ کیا تو ایک پرجوش جپھی کے بعد میرا یہ ڈاکٹر بولا’’ اچھا ہوا اس لعنت سے تمہاری جان چھوٹ گئی لیکن اب جب تم سگریٹ چھوڑ ہی چکے ہو تو پھریہ سونے کا لائٹر تمہارے کس کام کا ،یہ میں ہی لے لیتا ہوں ‘‘۔ ایک شکاری جس کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش شیر کا شکار تھی اسے جب اسکے پیر نے کہا کہ اگلے سوموار کو سگریٹ پی کر شکار کیلئے جانا ، شیر کا شکار کرلو گے تو پیر کے کہنے پر پیر کے دن شکارپر نکلا یہ شکاری شام ڈھلے جب شدید زخمی ہو کر خالی ہاتھ گھر پہنچا تو مرہم پٹی کے بعدگھر والوں نے پوچھا ’’ لگتا ہے کہ تم سگریٹ پی کر نہیں گئے تھے ‘‘ درد سے کراہتا شکاری بولا ’’ میں تو پی کر گیا تھا مگر لگتا ہے کہ شیر نے بھی سگریٹ پی ہوئی تھی ‘‘۔خاوند کی سگریٹ نوشی سے تنگ بیوی ایکدن بولی ’’ تمہیں آج یہ فیصلہ کرنا ہی پڑے گا کہ مجھے چھوڑ دو یا سگریٹ نوشی ‘‘ مگر گہری سوچ میں ڈوبے خاوند نے جب کافی دیرکوئی جواب نہ د یا تو بیوی پھر بولی ’’ گونگے ،اب کیا سوچ رہے ہو ‘‘ خاوند بولا ’’ جانو سوچ رہا ہوں کہ تمہارے بعد کھانا کون بنائے گا ‘‘۔ جس دنیا میں تحقیق یہاں تک پہنچ چکی ہو کہ مرد کی صحت کیلئے شادی ضروری ، مچھلی اینٹی ڈیپریشن ، ہلدی کا استعمال بزدلوں کو بہادر بنادے، سائیکل چلانے والے لمبی عمر پائیں اور موسیقی کا انتخاب کرتے وقت بندے کے ذہنی رجحان کا بھی پتا چل جائے ، جہاں درد ماپنے والا سافٹ وئیر بن رہا ہو، موبائل فون سے بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکنیں چیک ہور ہی ہوں، موٹاپے سے نجات دلانے والے کپڑے تیار ہو رہے ہوں ،خرگوش کے سونے کا راز دریافت ہوچکا ہو ، سونگھ کر مرض کی تشخیص ہو رہی ہو ،پانی سے کمپیوٹر اور کار چلانے کے تجربے ہو چکے ہوں، انسانی سوچ سے چلنے والا ٹی وی تکمیل کے آخری مراحل میں ہو، جہاں نابینا افراد اپنی زبان سے دیکھنے کے قریب ہوں ، ڈرون طیاروں کے ذریعے دور دارز علاقوں میں ادویات پہنچائی جارہی ہوں ، جہاں عقل بڑھانے کا نسخہ دریافت ہو چکا ہو، موم بتی سے موبائل چارج ہونے والے ہوں ،فوم کے دل بننے والے ہوں، درختوں کے پتوں سے ناکارہ گردے ٹھیک ہورہے ہوں اور جس جہان میں تحقیق سے مریخ پر چوہے کا پتا چلانے کے ساتھ ساتھ یہ بھی معلوم کر لیا گیا ہو کہ کوّے اپنے ساتھی کے جنازے میں شرکت کرتے ہیں اور ایک اوسطً عمر والا انسان اپنی زندگی کے 3سال باتھ روم میں گذارتا ہے وہاں بھلا سگریٹ اور سگریٹ نوش محققین کی نظروں سے کیسے اوجھل رہ سکتے تھے ،لہذا تحقیق دان ہی بتائیں کہ کسی بڑے شہر کی ہوا میں ایکدن سانس لینے کا مطلب ایک ڈبی سگریٹ پینا اورجس محفل میں ایک ڈبی سگریٹ پی جائے اس محفل میں بیٹھا ہر شخص سگریٹ نہ پی کر بھی دو سگریٹ پی لے ،پھر سگریٹ نوش کا 15فیصد دھواں سگریٹ پینے والے کے پیٹ میں جبکہ 85فیصد دھواں ماحول میں پھیلے اور ہر سگریٹ نوش زندگی میں کم ازکم 5مرتبہ سگریٹ چھوڑنے کی کوشش ضرور کرے ۔ تحقیق ہی بتائے کہ اس وقت زمین پر ایک ارب افراد تمباکو نوش مطلب دنیا کا ہر چھٹا شخص اس مرض میں مبتلا ، پھر سگریٹ نوشی میں چین اول نمبر پر جبکہ دوسرا نمبر روس کا اور تیسری پوزیشن امریکہ کی،اسی طرح انڈونیشیاچوتھے،جاپان پانچویں ،جرمنی چھٹے،بھارت ساتویں،ترکی آٹھویں،کوریا نویں اور ویتنام دسویں نمبر پر ۔ یہ بھی محققین ہی بتائیں کہ فرانس جسکی 25فیصد آبادی سگریٹ پیئے ،اسکے ایک شہر پیرس سے محکمہ صفائی والے ہر سال 350ٹن سگریٹوں کے ٹوٹے اُٹھائیں ،اسی طرح برطانیہ میں نہ صرف ہر پانچواں بالغ سگریٹ پیئے بلکہ 26ملین برطانوی ’’ای سگریٹ‘‘ پئیں ۔ جہاں تک بات ہے اپنے پاکستان کی تو یہاں کے مجاہدین صرف گزشتہ سال اڑھائی کھرب کی 64ارب سگریٹیں پی گئے اورگذرے سال سگریٹوں کی غیر قانونی تجارت کی وجہ سے ملک کو 24ارب کا نقصان ہوا ۔ویسے تو گذشتہ سال دنیا بھر میں 6ملین افراد تمباکو نوشی کیوجہ سے مرے مگر خطرے کی علامت یہ کہ ان میں 6لاکھ وہ بھی تھے کہ جو سگریٹ نوشی سے نہیں سگریٹ کے دھوئیں کی وجہ سے جان گنوا بیٹھے ۔ اس وقت کینیڈا ان ممالک میں سرِفہرست جہاں سب سے کم تمباکو نوشی ہو جبکہ آسٹریلیا ان ملکوں میں پہلے نمبر پر کہ جہاں تمباکو نوشی کے حوالے سے سخت ترین قوانین مگر اس کائنات کا کوئی کیا کرے کہ جہاں ایک طرف ٹیکنالوجی کی ترقی کا یہ عالم کہ آسٹریلیا کی مرغی ٹویٹ کر چکی ،جاپانی روبوٹ نے شادی کر لی ، درختوں کو ای میلز بھیجی جارہی ہوں ، گریفین نامی مادے سے تیار ہوئی باریک تار اتنی مضبوط کہ اس پر ہاتھی لٹکایا جا سکے ، چیزوں کو غائب کرنیو الا مادہ دریافت ہو چکا اور بڑھاپے کو ریورس گئیر لگانے والے مرکبات تیار جبکہ دوسری طرف اسی دھرتی پر توہمات اور وہم پرستی کی حالت یہ کہ روس کی تمارا پانے نامی خاتون اپنی آخرت سنوارنے کے چکر میں 11افراد کھا گئی، بھارت میں ایک مقبرے کو لوگ اس لیئے جوتے ماریں کہ ان کا سفر اچھا کٹے گا اور کینیا کے لوگ دولتمند ہو نے کیلئے گدھ کا مغز سگریٹ میں بھر کر پئیں۔ لیکن اسی دنیا میں چند ماہ پہلے جب ایک کویتی نے شیشہ(امیروں کا حقہ ) پینے پر اپنی بیوی کو طلاق دی تو غالباً پہلی مرتبہ تمباکو نوشی نے کسی خاوند کو کوئی فائدہ پہنچا یا ورنہ شادی ہو یا سگریٹ نوشی نقصان میں خاوند ہی رہے ، جیسے شادی کرکے اِک انجانا سا درد اسکے دماغ کو گھیرے رکھے ایسے ہی تمباکو نوشی کرنے پر انجائنا کا درد اسکے دل کو گھیر لے ، سگریٹ پینے سے اسکے ہونٹ کالے ہوجائیں تو شادی کے بعد اسکی آنکھوں کے اردگرد سیاہ حلقے پڑجائیں اور پھر شادی اور سگریٹ نوشی دونوں کا ڈائریکٹ اثر پڑے خاوند کی جیب پر ، ایک شخص شادی کیلئے روزانہ دو رکعت ’’صلاۃ الحاجت ‘‘پڑھتا تھا اوراب شادی ہونے کے بعد یہی شخص روزانہ دو رکعت ’’صلاۃ التوبہ ‘‘ پڑھتا ہے لیکن اس سب کے باوجود جیسے ہمارے ہاں شادی کیلئے مرنے والے بہت ایسے ہی سگریٹوں پر جان وار دینے والے بھی بے حساب ،ایک دوست کہے کہ سگریٹ میری سستی بھگائے اور ایک جاننے والا بتائے سگریٹ میری تخلیقی صلاحیتوں کو جلا بخشے، یقین جانیئے یہ تعریفیں سن کر تو وہ بچہ یاد آجائے کہ جو ان سب کا باپ نکلا، ہوا یوں کہ ایکدن اس بچے کے استا دنے اِک کیڑا ’’سموک جار‘‘ میں ڈالااور جب یہ کیڑا چند لمحوں میں ہی تڑپ تڑپ کر مرگیاتواستا د نے پوچھا ’’ بیٹا اس سے تم نے کیا سبق سیکھا تو یہ بچہ بولا ’’سر اس سے میں نے یہی سیکھا کہ سموکنگ سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں ‘‘تو صاحبو! اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ سموکنگ پیٹ کے کیڑے ماردیتی ہے تب بھی سموکنگ اس لیئے خطرناک کہ اکثر سموکنگ اُسے بھی مار دیتی ہے کہ جس کے ساتھ یہ پیٹ لگا ہوتا ہے ۔