Yellow Pages of Pakistan

Non Stop Infotainment By Cyber City Online!

Blog Home | About us | Yellow Pages of Pakistan | CCOL Host | CCOL Net | hussn e-Mag | Realestate Marketing | MBBS in China | Feedback us

enter image description here

کلبھوشن تک رسائی نہیں دینگے ،پاکستان نے بھارت کو صاف جواب دیدیا

اسلام آباد :پاکستان نے بھارت کو گرفتار راء افسر کلبھوشن یادو تک رسائی دینے سے انکار کر دیا ۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بھارتی ہم منصب کو دو ٹوک بتا دیا کہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے ، کلبھوشن سے تحقیقات جاری ہیں ۔ راء کی پاکستان میں مداخلت تعلقات کی بہتری میں بڑی رکاوٹ ہے ۔ نئی دہلی میں پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات ، بھارت نے را ء افسر کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی مانگ لی ۔ قومی سلامتی کا معاملہ ہے ، رسائی نہیں دے سکتے ، پاکستان کا صاف انکار ، پاک بھارت تعلقات میں بہتری مسلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ۔ دنیا نیوز سے گفتگو میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان بالخصوص بلوچستان اور کراچی میں راء کی دہشتگردی کا معاملہ اٹھایا گیا ۔ بھارتی ہم منصب کو کہا گیا ہے کہ کلبھوشن یادو تک ابھی رسائی دینا ممکن نہیں ۔ بھارت کو اس مقصد کے لیے پہلے تحریری درخواست دینا ہوگی ۔ سیکرٹری خارجہ نے سمجھوتہ ایکسپریس کے مرکزی کردار کرنل پروہت کی رہائی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ پاکستان کے حوالے کی جائے ۔ ملاقات میں پاک بھارت جامع مذاکرات کی بحالی سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ بھارتی سیکرٹری خارجہ کو بتایا گیا کہ را کی پاکستان میں مداخلت دو طرفہ تعلقات کی بہتری میں رکاوٹ ہے

Phir Kaali Chiti Batain! Voice of Tahir Saddique.

enter image description here

نئی دہلی: پاکستان کے معروف غزل گائیک غلام علی کہتے ہیں کہ پاکستان اوربھارتی کے عوام امن اور بھائی چارہ چاہتے ہیں لیکن چند مٹھی بھر لوگوں کو شاید یہ گوارا نہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہمسائے آپس میں بھائی ہوتے ہیں اس لئے ان میں تو باہمی محبت اور یگانگت ہی ہونی چاہیے۔ اس لیئے چاہے وہ کھیل کا میدان ہویا پھرموسیقی ، دونوں ممالک کے عوام امن اوربھائی چارہ چاہتے ہیں لیکن چند مٹھی بھرلوگوں کوشاید یہ گوارا نہیں۔غلام علی کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان جاری سیاسی معاملات میں فنکاروں کا کوئی عمل دخل نہیں لیکن فنکاردونوں ملکوں میں محبت کے فروغ کا پیغام دیتے ہیں لیکن کچھ ایسی طاقتیں ہیں جن کی وجہ سے اصل گڑبڑ ہوتی ہے کیونکہ یہ لوگ نہیں چاہتے کہ ہم آپس میں مل کربیٹھیں۔ وہ امید کرتے ہیں کہ نئی دلی میں ہونے والی پاک بھارت سیکریٹری خارجہ ملاقات سے اچھے نتائج برآمد ہوں۔واضح رہے کہ غلام علی کوبھارت میں بڑی پزیرائی حاصل ہے تاہم جب سے نریندر مودی وزیر اعظم بنے ہیں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے انہیں کئی مرتبہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاچکی ہیں جس کی وجہ سے بھارت میں ان کے کچھ میوزک کنسرٹ

enter image description here مالاکنڈ: سردار سورن سنگھ کے قتل میں کئی چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق سردار سورن سنگھ کو کسی اور نے نہیں بلکہ ان کے قریبی ساتھی نے ہی اجرتی قاتل کی مدد سے قتل کرایا۔ڈی جی ائی جی مالا کنڈ آزاد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان تحریک طالبان کی جانب سے سردار سورن سنگھ کے قتل کا دعویٰ بے بنیاد ہے جب کہ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے جنہیں اجرتی قاتل کے ذریعے 10 لاکھ روپے دے کر قتل کیا گیا۔ڈی آئی جی مالاکنڈ کا کہنا تھا کہ سردار سورن سنگھ کا قتل سیاسی چپقلش کا شاخسانہ ہے، تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ کونسلربلدیو کمار الیکشن لڑنا چاہتے تھے اور ٹکٹ نہ ملنے کے تنازع پر انہوں نے سورن سنگھ کو قتل کروایا جس کے لئے مسلم لیگ (ن) کے نائب تحصیل ناظم عالم خان نے سہولت کار کا کردارادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے ڈسٹرکٹ کونسل بلدیو کمارنے اپنے قریبی دوست عالم خان کی معاونت سے سردار سنگھ کے قتل کا منصوبہ بنایا جس کے لئے عالم خان نے اجرتی قاتل سعید جان کا اہتمام کیا جسے قتل کرنے کے لئے بلدیو کمار نے 7 لاکھ روپے کی ادائیگی کی جب کہ قتل کے مزید 3 سہولت کارمختار،اکبرعلی اور بیروز خان کو ایک ایک لاکھ روپے دینا تھے۔ ڈی آئی جی مالاکنڈ کے مطابق سورن سنگھ کے قتل کا مقدمہ ان کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سورن سنگھ بونیر میں اپنے ساتھ سیکیورٹی نہیں رکھتے تھے جنہیں اپنے ساتھ 2 پولیس اہلکار رکھنے کا کئی بار کہا جاتا رہا لیکن وہ اس پولیس کے 2 اہلکار اپنے ساتھ رکھنے کا کہا ٹی ٹی پی کا ذمہ داری لینے کا دعویٰ غلط ہے۔