Yellow Pages of Pakistan

Non Stop Infotainment By Cyber City Online!

Blog Home | About us | Yellow Pages of Pakistan | CCOL Host | CCOL Net | hussn e-Mag | Realestate Marketing | MBBS in China | Feedback us

8 BIGGEST Mysteries of the Pyramids You've Never Heard Of

How Earth Moves

- Posted in Education by with comments

How Earth Moves

enter image description here

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) یورپی فٹبال چیمپیئن شپ کے موقع پر فیس بک نے اپنے صارفین کے میسنجر میں چھپا ایک فٹبال گیم پیش کیا ہے جسے صارفین اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل سکتے ہیں۔ اس گیم کو کھیلنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے پاس فیس بک ایپ کا جدید ترین ورژن ہو۔ گیم کو موبائل فون پر بھی کھیلا جاسکتا ہے جو بہت آسان ہے اس کے لیے اپنے دوست کو فٹ بال کی ایموجی بھیجیں اور فٹ بال زیادہ سے زیادہ دیر تک ہوا میں رکھنے کی کوشش کریں۔جب آپ اپنے دوست کو فٹ بال کھیلنے کی دعوت دیتے ہیں تو اسکرین سفید ہوجاتی ہے اور اوپر صفر نظر آتا ہے اور اسکرین کی نچلی جانب فٹ بال کا ایموجی دکھائی دیتا ہے۔اس سے پہلے فیس بک نے باسکٹ بال اور شطرنج گیمز بھی اپنے میسنجر میں پیش کیے ہیں اور اب یورو 2016 فٹ بال چیمپیئن شپ کو دیکھتے ہوئے میسنجر میں یہ گیم پیش کیا ہے۔

enter image description here

نئی دلی (نیوزڈیسک) جنوبی کوریا کی کمپنی نے ایک ایسا ٹی وی سیٹ متعارف کرایا ہے جو ناظرین کو ملیریا، ڈینگی اورذکا وائرس سے محفوظ رکھے گا۔ کیوں کہ جب تک ٹی وی آن رہے گا اس دوران مچھر آپ کے قریب بھی نہیں بھٹکنے پائے گا۔ ٹیلی ویژن ہمارے لیے تفریح فراہم کرنے کا درجہ رکھتا ہے، اسی لیے آئے دن نئے نئے قسم کے ٹی وی متعارف کروائے جاتے رہتے ہیں۔ ایچ ڈی ٹی وی ہو، تھری ڈی ٹی وی یا پھر اگلی نسل کا ’’فور کے‘‘ ڈسپلے، ان کا مقصد ہمیں تفریح مہیا کرنا ہے۔ لیکن ایل جی کمپنی نے اب بھارت میں ایک ایسا ٹی وی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو اپنے اصل کام کے ساتھ مچھر بھگانے کا کام بھی کرے گا ۔اور وہ دن دور نہیں جب ہم ٹی وی کے پروگراموں سے لطف اندوز ہونے کے دوران مچھروں سے بھی محفوظ رہ پائیں گے۔ کمپنی نے اس ٹی وی سیٹ کو’’موسکیٹو اوے‘‘ کا نام دیا ہے۔ اوراس میں الٹراساؤنڈ ڈیوائس بھی نصب ہوگی جو ٹی وی آن رہتے دوران مچھروں کو ناظرین سے دور رکھنے کا اضافی کام بھی کرے گی۔ ٹی وی ایک الٹرا آواز آلہ کے ساتھ مزین ہے اور آواز کی لہر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مچھروں کو کسی بھی نقصان دہ شعاعوں کے بغیر باہر بھگا دے گی۔

enter image description here

دبئی (ویب ڈیسک) آج کے زمانے میں بہت سے اسمارٹ فونز بالخصوص آئی فونز میں سامنے کی جانب اسکرین کے اوپری حصے میں اور فون کی پچھلی جانب ایک سیاہ نقطہ موجود ہوتا ہے۔ تاہم ان اسمارٹ فونز کا استعمال کرنے والوں کی اکثریت کو اس کے مقصد اور عمل کے بارے میں آگاہی نہیں ہوتی۔ ایسا نظر آتا ہے کہ فون کے ساتھ فراہم کردہ ہدایات کے کتابچوں میں بھی اس جانب اشارے کو نظر انداز کردیا جاتا ہے۔ فون تیار کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے بھی اس سیاہ نقطے کے عمل کے بارے میں باقاعدہ طور پر کبھی اعلان نہیں کیا گیا جس کے سبب فون استعمال کرنے والے بہت سے لوگ اس کی موجودگی کی وجہ پوچھتے ہیں۔ بہرکیف معاملہ بہت آسان ہے اور وہ یہ کہ یہ سیاہ نقطہ درحقیقت چھوٹا سا مائیکروفون ہوتا ہے جو آپ کے اطراف شور و غُل کو روکتا ہے تاکہ آپ کی آواز دوسری جانب واضح اور صاف طور پر پہنچ سکے۔ اس امرکاانکشاف worldinsidepictures نامی ویب سائٹ پر جاری رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ اگر آپ اپنے اسمارٹ فون پر غور کریں تو آپ نوٹ کریں گے کہ یہ سیاہ نقطہ 3 جگہوں پر موجود ہے۔ آئی فون کے اسکرین کے سب سے اوپر کے حصے میں، تقریبا بالکل اسی جگہ پر فون کے پچھلے حصے میں اور تیسرا نقطہ فون کے نچلی جانب سم لگانے یا ایئرفون لگانے کی جگہ کے نزدیک ہوتا ہے۔