Yellow Pages of Pakistan

Non Stop Infotainment By Cyber City Online!

Blog Home | About us | Yellow Pages of Pakistan | CCOL Host | CCOL Net | hussn e-Mag | Realestate Marketing | MBBS in China | Feedback us

Wise crow

- Posted in Infotainment by with comments

Wise crow

Are you really fasting?

- Posted in Education by with comments

Are you really fasting? Ramadan isn't only about staying HUNGRY...

enter image description here

یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کی خاتون ڈاکٹر نے 10 ممالک کی تحقیقات کو طبی جریدے لینسٹ میں شائع کرایا ہے اور ان کی ٹیم نے 1000 سے زائد تحقیقی مطالعات اور تحقیق کا جائزہ لیا ہے جس میں کافی، چائے اور دیگر گرم مشروبات اور ان کا سرطان سے تعلق پر غور کیا گیا ہے۔اس سے قبل ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کافی پینے سے مثانے کا سرطان ہونے کا معمولی ہی سہی لیکن خطرہ ضرور ہوتا ہے اور اس کے بعد یہ نیا تفصیلی مطالعہ کیا گیا ہے۔ اس تحقیق کے بعد کہا گیا ہے کہ کافی کے استعمال سے پتے، پروسٹیٹ اور چھاتی کے سرطان کے خطرے کے کوئی خاص ثبوت نہیں ملے ہیں لیکن تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزانہ کافی پینے سے جگر کے سرطان کا خطرہ 15 فیصد تک کم ہوسکتا ہے جب کہ اس کا استعمال خواتین میں بچہ دانی کے کینسر کو بھی روکتا ہے۔اسی رپورٹ کے تحت 65 درجے سینٹی گریڈ تک گرم مشروب پینے سے منہ سے معدے تک جانے والا پائپ سرطان زدہ ہوسکتا ہے لیکن یہ بھی ضروری نہیں کیونکہ اس سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق ارجنٹینا، یوراگوئے اور پیرا گوئے سمیت جنوبی امریکا کے بعض ممالک میں یربا ماٹے نامی ایک مشروب پیا جاتا ہے جس کا درجہ حرارت 66 سے 100 درجے سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے اور انہی ممالک میں ایسوفیگس کا کینسر زیادہ پایا جاتا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شاید بہت گرم مشروبات سے کینسر ہوسکتا ہے۔ غالباً اس کی وجہ ہے کہ بہت گرم مشروبات ایسوفیگس کی بیرونی پرت کو تباہ کردیتے ہیں اور آخر کار سرطان کی وجہ بنتے ہیں۔

enter image description here

اسلام آباد(ویب ڈیسک) رواں سیزن کے دوران1.6 ملین ٹن آم کی پیداوار متوقع ہے جبکہ موجودہ سیزن کیلئے آم کا برآمدی ہدف ایک لاکھ ٹن مقرر کیا گیا ہے جس سے75 ملین ڈالر سے زائد کا قیمتی زرمبادلہ کمانے میں مدد ملے گی۔ گلوبل ٹریڈنگ کے چیف ایگزیکٹو احمد بلال نے کہا ہے کہ آم کے حالیہ برآمدی سیزن کے دوران سعودی عرب،یو اے ای ،مشرق وسطیٰ ،ہانگ کانگ ،سنگاپور،ملائیشیا،کینیڈا اوریورپ کے ممالک میں آم کی برآمد پورے عروج پر ہے ، جبکہ جنوبی افریقہ ،جاپان ،امریکا ،روس اور آسٹریلیا وغیرہ کی نئی منڈیوں میں بہتر رسائی کیلئے جامع اقدامات کئے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال آم کا برآمدی ہدف حاصل نہیں کیا جاسکا تھا کیونکہ آم کی مقامی پیدوار کم ہوئی تھی جس کی وجہ سے صرف 72 ہزار ٹن آم برآمد کیا جاسکا لیکن توقع ہے کہ رواں سال بھر پور پیداوار کے باعث آم کا برآمدی ہدف با آسانی حاصل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لکڑی کی پیٹیوں کی بجائے گتے کے ڈبوں میں پھلوں اور سبزیوں کی پیکنگ کے حالیہ فیصلہ سے بھی ملکی برآمدات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

CHARLIE CHAPLIN - BOXING DAY

- Posted in Uncategorized by with comments

CHARLIE CHAPLIN - BOXING DAY