Yellow Pages of Pakistan

Non Stop Infotainment By Cyber City Online!

Blog Home | About us | Yellow Pages of Pakistan | CCOL Host | CCOL Net | hussn e-Mag | Realestate Marketing | MBBS in China | Feedback us

enter image description here

اسلام آباد (نیوزڈیسک)بنکوں سے لین دین کرنے والے ہوشیار، جولائی کے پہلے دس دن میں بنکوں کا ایک ہی ورکنگ ڈے آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق یکم جولائی بنک ہولی ڈے، دو جولائی ہفتہ کے روز اکثر بنک بندرہتے ہیں، تین جولائی اتوار کی عام تعطیل کے باعث بنک بند ہونگے، 4؍ جولائی کو بنک ورکنگ ڈے ہوگا، جبکہ 5؍ سے 10؍ جولائی تک متوقع عیدالفطر کے باعث تعطیلات کی وجہ سے بنک بند رہیں گے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پہلے دس دن میں صرف ایک دن یعنی 4؍ جولائی کو بنکوں کا ورکنگ ڈے ہوگا۔

enter image description here

لاہور(نیوزڈیسک) فلمی گانوں کے انسائیکلو پیڈیا اورایکسپریس نیوز کے مقبول ترین پروگرام ’’خبردار‘ کے نصیربھائی انتقال کرگئے۔ ایکسپریس نیوز کے معروف پروگرام’’خبردار‘‘ میں نغمے سن کرفلموں اورگلوکاروں کے نام بتانے والے نصیربھائی کئی روزسے شدید علیل تھے جنہیں گزشتہ روز لاہور کے مقامی اسپتال منقل کیا گیا تھا جہاں دوران علاج وہ چل بسے۔ نصیر بھائی ایکسپریس نیوز کے مقبول پروگرام’’خبردار‘‘ میں نغموں کے بول سن کر اس کے شاعر، گلوکار، موسیقاراور فلم کانام بتانے میں مہارت رکھتے تھے اور اپنے مخصوص اندازکے باعث ناظرین میں بہت پسند کیے جاتے ہیں۔

FacebookTwitterGoogle+

48 Ways of Self Workup!

- Posted in Infotainment by with comments

enter image description here

48 Ways of Self Workup!

enter image description here

BEST: SLEEPING ON THE BACK The first positive thing is that it prevents neck and back pain by maintaining a neutral position you’re your head, neck and spine. It also reduces acid reflux by keeping your head elevated above your stomach. The third good thing is that it minimizes wrinkles. That is so because nothing pushes against your face. The only negative thing for sleeping on your back is snoring. If you have problems with snoring, find your perfect pillow. It should be a puffy one, so that it will keep your head and neck supported without propping your head up too much.

OK: SLEEPING ON THE SIDE This sleeping position is bad for your face and breasts. What you get is constant mushing of your face from one side, and prominent sagging of your breasts. If you sleep in this position you will definitely need to find a perfect pillow for you. It should be a thick one so that it can fill the space above your shoulder (so your head and neck are supported in a natural position). This posture is good in a way that it reduces snoring by elongating your spine. It also reduces acid reflux by keeping your head elevated above your stomach. It is also very useful during pregnancy, especially sleeping on the left side. It is ideal for blood flow. If you cannot help sleeping on the side, do not sleep on the right side by any means.

BAD: FETAL POSITION When sleeping in fetal position TRY NOT TO CURVE YOUR BACK TOO MUCH! Anyways, this position is not good for you. It increases arthritic pain because knees are bent for a long time during night and it also makes you keep your neck and spine non-natural way. It also restricts diaphragmatic breathing, and it results in premature facial wrinkles since it gives too much stress on the face and breasts. However, it is also useful during pregnancy.

AVOID: SLEEPING ON THE STOMACH The first reason is because it is difficult to maintain a neutral spine position. It also putspressure on joints and muscles which can irritate nerves and lead to pain, numbness and tingling. Also the constant incorrect head position may lead to headaches. Nevertheless, keeping to face down keeps your upper airways more open. So if your shore and are not suffering from neck or back pain, its fine to try sleeping on your belly. But if you do you will have to find a good pillow. It would be either a thin one or none at all.

enter image description here

ہر سال کروڑوں افراد کو دل کے دورے کا سامنا ہوتا ہے جن میں سے لاکھوں کے لیے زندگی کا سفر ختم بھی ہوجاتا ہے۔ہارٹ اٹیک کی روایتی علامات جیسے سینے میں درد یا دباﺅ، ٹھنڈے پسینے، انتہائی کمزوری وغیرہ تو سب کو معلوم ہی ہے۔ مگر کچھ ایسی واضح علامات بھی ہوتی ہیں جو بیشتر افراد کو معلوم نہیں اور انہیں معمولی سمجھ کر نظر انداز کردیا جاتا ہے۔ تاہم وہ دل کے دورے کے خطرے کی نشاندہی کررہی ہوتی ہیں۔تو ایسی ہی چند خاموش علامات کے بارے میں جانے جن میں سے کسی ایک کا بھی تجربہ آپ کو ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ دل کے دورے کی علامات کو قبل از وقت بھانپ لینے اور علاج کرانے سے زندگی کے بچنے کا امکان کافی حد تک بڑھ جاتا ہے۔ تھکاوٹ: طبی ماہرین کے مطابق ہارٹ اٹیک کی سب سے عام مگر خاموش علامت تھکاوٹ ہے۔ درحقیقت ہارٹ اٹیک سے کچھ عرصہ پہلے لوگ بہت زیادہ تھکاوٹ محسوس کرنے لگتے ہیں اور اپنے روزمرہ کے کام کرنے میں بھی مشکل محسوس کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کے دورے سے قبل دل سے خون کے بہاﺅ میں کمی آتی ہے جس سے پٹھوں پر اضافی دباﺅ آتا ہے اور لوگ تھکاوٹ محسوس کرنے لگتے ہیں۔ ایسی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنے سے گھبرائیں نہیں کیونکہ بعد میں تکلیف آپ کو ہی اٹھانا پڑے گی۔ کمر، ہاتھوں یا سینے میں جلن: کمر، سینے یا بازﺅں میں شدید درد یا جلن بھی اکثر ہارٹ اٹیک کی خاموش علامت ثابت ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق جب دل کے خلیات آکسیجن کی کمی کا شکار ہو تو شریانوں سے آکسیجن سے بھرپور خون کی فراہمی بلاک ہوجاتی ہے اور اس صورت میں پٹھے درد یا جلن کی شکل میں اعصابی نظام کو مدد کے سگنل بھیجتے ہیں۔ مگر چونکہ اس درد یا جلن کے دوران سینے میں روایتی بھاری پن محسوس نہیں ہوتا اس لیے لوگ اسے نظرانداز کردیتے ہیں۔ اگر آپ کو ایسا تجربہ پہلے کبھی نہ ہوا ہو اور کسی کام کے دوران اچانک ان جگہوں پر درد یا جلن محسوس ہونے لگے تو ڈاکٹر سے فوری رجوع کریں۔ سانس لینے میں مشکل: اگر آپ کو اکثر سیڑھیاں چڑھنے کا موقع ملتا ہو اور سانس لینے میں تکلیف نہ ہوتی ہو تاہم اوپر پہنچنے کے بعد ایسا لگتا ہو جیسے دم گھٹ رہا ہے تو یہ ہارٹ اٹیک کا اشارہ ہوسکتا ہے۔ خاص طور پر خواتین سیڑھیاں چڑھنے یا بازار جانے کے دوران سانس کی کمی کا شکار ہو تو اسے نظر انداز مت کریں۔ درحقیقت دل میں خون کا بہاﺅ بلاک ہونے کی صورت میں سانس کے نظام پر یہ اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ سینے میں جلن: اگر تو آپ کو اکثر اچھا کھانے کے بعد سینے میں جلن کا احساس ہوتا ہو تو یہ فکرمندی کا باعث نہیں تاہم اگر پہلے کبھی ایسا نہ ہوا ہو تو پھر یہ ہارٹ اٹیک کی خاموش علامت بھی ہوسکتی ہے۔جبکہ انجائنا کی تکلیف کا اظہار بھی ہوسکتا ہے جس میں دل کو خون کی روانی میں کمی ہونے سے جلن محسوس ہونے لگتی ہے اور یہی چیز آگے بڑھ کر ہارٹ اٹیک کا سبب بن جاتی ہے۔ معدے میں گڑبڑ: دل کے دورے کی علامات میں معدے کے مسائل بھی ہوسکتے ہیں جیسے قے، متلی یا معدے میں تکلیف وغیرہ، خاص طور پر خواتین کو اس حوالے سے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر وہ اپنی طبیعت بہتر محسوس نہ کررہی ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ اگر وہ دل کے دورے کی علامت ہے تو وہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔ گلے، گردن یا جبڑے میں بے چینی: گلے، گردن یا جبڑے میں بغیر وجہ کے بے چینی یا گلا تنگ ہونے کا احساس جس کا تجربہ پہلے کبھی نہ ہوا ہو، ہارٹ اٹیک کا اشارہ ہوسکتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت ضروری ہے کہ وہ اس طرح کی شکایت پر توجہ مرکوز کریں کیونکہ ان میں دل کے دورے سے قبل کی روایتی علامات جیسے سینے میں درد وغیرہ کا ظاہر ہونے کا امکان کم ہوتا ہے اور اس طرح کی خاموش علامات ظاہر ہونے کے بعد ہارٹ اٹیک سامنے آتا ہے۔ کسی گڑبڑ کا احساس: طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر دل کے مریضوں کو ہارٹ اٹیک سے پہلے احساس ہوتا ہے جیسے سب کچھ ٹھیک نہیں، اگر تو ایسا وجدانی احساس آپ کو بھی محسوس ہو اور آپ خود کو بغیر کسی وجہ کے ہی بیمار محسوس کریں تو بہتر ہے کہ ڈاکٹر سے رجوع کرلیں۔ درحقیقت ہارٹ اٹیک سے پہلے اکثر افراد ذہنی طور پر زیادہ مستعد نہیں رہتے جیسے عام زندگی میں ہوتے ہیں اور یہی ایک خاموش علامت بھی ہوتی ہے۔