Yellow Pages of Pakistan

Non Stop Infotainment By Cyber City Online!

Blog Home | About us | Yellow Pages of Pakistan | CCOL Host | CCOL Net | hussn e-Mag | Realestate Marketing | MBBS in China | Feedback us

enter image description here

اسلام آباد : قائد اعظم سولر پارک منصوبہ ناکام‘ اربوں روپے سے شروع کیا گیا ہے 100 میگاواٹ بجلی کا میگا پروجیکٹ سے صرف 18 میگاواٹ بجلی ہی پید اہوسکی اور اب حکومت نے قائد اعظم سولر پارک کو بیچنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت ملک سے بجلی بحران کے خاتمے کیلئے بہاولپور میں قائداعظم سولر پارک کا منصوبہ لگایا تھا جس سے 100 میگاواٹ روزانہ بجلی پیدا ہونی تھی وزیر اعظم پاکستان نے جب منصوبے کا افتتاح کیا تو اس وقت سولر پارک سے 50 میگاواٹ بئجلی پیدا ہورہی تھی اور حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ منصوبے سے 80 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی لیکن کچھ ہی عرصہ بعد پاور منصوبے کی کارکردگی گرتی چلی گئی ہے اور اب یہ 18 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے ذرائع کے مطابق منصوبے میں استعمال کی گئی سولر پلیٹس اعلیٰ معیار کی نہ ہونے کے باعث یہ مسئلہ پیش آرہا ہے جبکہ کچھ ریسرچرز کا کہنا ہے کہ سولر پاور کی کارکردگی کیلئے علاقے کا تقریباً 45 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ہونا چاہی یجس پر سولر پاور صحیح کام کرتا ہے اگر درجہ حرارت بڑھ جائے تو پھر اس کی کارکردگی میں بھی فرق پڑتا ہے ذرائع کے مطابق حکومت نے منصوبے کو بیچنے کا پروگرام بنالیا ہے۔اور حکومت چاہتی ہے کہ اسے اپنے کسی قریبی کو فروخت کیا جائے تاکہ منصوبہ گھر کا گھر ہی رہ جائے۔

enter image description here

نئی دہلی:پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھارتی ٹی وی ٹو میں اپنی اہلیہ شنیرا سے ایک بار پھر شادی کی درخواست کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹی وی پروگرام’ دی کپیل شرما شو‘ وسیم اکرم اور ان کی بیوی شریک ہوئے وسیم اکرم نے اس موقع پر اپنی زندگی کے رومانوی پہلو پر سے بھی پردہ اٹھایا، انھوں نے کہا کہ کبھی بھی کسی سے شادی کیلیے اس طرح درخواست نہیں کی مگر مجھے معلوم تھا کہ شنیرا کے معاملے میں ایسا کرنا پڑے گا، انھوں نے پروگرام میں بھی ایک گھٹنے پر جھکتے ہوئے شنیرا کو ایک بار پھر شادی کی پیشکش کی جس پر انھوں نے کہا کہ وسیم جتنی مرتبہ بھی درخواست کریں گے میں اسے قبول کرنے کیلیے تیار ہوں گی۔

enter image description here

لاہور:وزیراعلیٰ شہبازشریف یوم مزدور پر کئے گئے خطاب میں اشرافیہ پر برس پڑے۔انکا کہنا تھا کہ قرض معاف کرانے والوں کی آف شور کمپنیاں ہیں،ان کے پاس جہاز ،محلات ،گاڑیاں اور کاروبار بھی ہیں۔تفصیلات کے مطابق یوم مئی کی مناسبت سے منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تحریک انصاف کے جلسہ کے حوالے سے کہا کہ کیا عمران خان اپنے ہی خلاف ریلی نکال رہے ہیں؟انہوں نے کہاخان صاحب آپ نے ریلی نکالنی ہے تو اپنی پارٹی کے قبضہ گروپ کے خلاف نکالو، خان صاحب سوچ سمجھ کر فیصلہ کرو،آپ تھک جاﺅ گے شہباز شریف نہیں تھکے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا خان صاحب کے اردگرد قبضہ گروپ بیٹھا ہوا ہے۔پاکستان کو کنگال کرنے والے یہ لوگ بڑے نہیں بلکہ بہت چھوٹے ہیں۔اشرافیہ نے ملک میں اربوں کا قرضہ معاف کرایا۔قومی دولت کو لوٹنے والوں نے ملک کو کنگال کیا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ علیم خان کہتے ہیں کہ لندن میں میرے 28لاکھ کے فلیٹس ہیںانہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں تو28 لاکھ میں کوئی روٹی نہیں کھانے دیتا،آپ نے چار چار فلیٹ کیسے بنا لیئے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ جہانگیرترین کہتے ہیں آف شور کمپنیاں ان کے بچوں کی ہیں،تو وزیراعظم پر تنقید سے پہلے یہ بھی تو سوچیں کہ ان کے بھی بچوں کی کمپنیاں آف شور ہیں۔پانالیکس کے بعدسے ہونے والی ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس پر بہت شور مچایا گیا۔ وزیر اعظم نے قبضہ مافیا کے کہنے پر کمیشن بنا دیا۔بہت جلد کمیشن تحقیقات سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردے گا۔جس نے بھی کرپشن کی وہ کٹہرے میں کھڑا ہوگا۔عمران پاناما میں پھنس جائے شہباز نکل جائے گا۔انہوں نے کہاباری مانگنے والے ملکی ترقی کیخلاف ہیں۔جہانگیر ترین نے 10ارب کا نوٹس بھیجا ہے مقدمہ جیت کریہ رقم قومی خزانے میں جمع کراﺅں گا۔انہوں نے کہا ہمارے بچے پیش ہوکر اپنے اثاثوں کی تفصیلات بتائیں گے۔گزشتہ روز کوٹلی میں بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ اور خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بچہ (بلاول)کہتا ہے کہ نوازشریف گھر جائیں۔انہوں نے کہا بیٹا آپ ابھی بچے ہو،آپ نے آگے جانا ہے ۔اپنے والد کے پانچ سال دیکھو،آپ کو آپ کے والد کے دور کے اربوں روپے کے ڈاکے اور سکینڈلز کا بتایا گیا تو آپ لاڑکانہ میں بیٹھ جاﺅ گے۔ آپ ابھی بچے ہو ،اپنا مستقبل بناﺅ اور ایسی بات نہ کرو جو برداشت نہ کرسکو۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ نے مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا اور ان کی عظم اور ملکی ترقی میں ان کی خدمات کو سراہا۔شہبازشریف نے اپنی گفتگو کا اختتام اشعار پڑھ کر کیا۔

enter image description here

لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ لاہور میں نمل یونیورسٹی کے گرد نالج سٹی کےلئے آج سے ممبرشپ کا آغاز کر دیا گیا ہے ، مختلف ملکوں کے سو شہروں میں ایک لاکھ ممبر بنائے جائیں گے۔لاہور میںایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں نالج سٹی بنانا عمران خان کا خواب تھا، جو اب ان کا مقصد بن چکا ہے ،نالج سٹی کا پہلا فیز ممبر شپ مہم ہے ۔پا کستان میں ممبر شپ کی سالانہ فیس 5 ہزار روپے جبکہ بیرون ملک 100 ڈالر مقرر کی گئی ہے ،علیمہ خان کاکہنا تھا کہ نالج سٹی کے لیے اگلے ڈیڑھ سو برس کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔بین الاقوامی تعلیمی اداروں کی طرح نالج سٹی میں ریسرچ اور بزنس سنٹرز قائم کیے جائیں گے ،ان کاکہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی پاکستان میں اپنا حصہ ڈالنے کو ترستے ہیں، نالج سٹی کے ذریعے برین ڈرین واپس پاکستان کا رخ کرے گا۔جبکہ گزشتہ کئی سالوں میں پنجاب میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے بھی ابھی تک اس طرز کا کوئی منصوبہ نہیں شروع کیا ہے۔

enter image description here

ملتان :ملتان میں شاہ محمود قریشی کے بھائی نے شہر بھر میں پوسٹرز آویزاں کرائے ہیں کہ شاہ صاحب سیاست چھوڑیں اور اپنا وقت دین اور دربار کو دیں ۔ مرید حسین قریشی نے شہر بھر میں پوسٹرز آویزاں کرا دیئے ہیں جن پر انہوں نے اپنے بھائی شاہ محمود قریشی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سیاست کی بجائے اپنا وقت دین اور دربار کو دیں ۔ مرید حسین قریشی کے مطابق ان کی اور پوری جماعت کی یہ خواہش ہے کہ شاہ محمود قریشی کی امامت میں نماز ادا کی جائے ۔ تاہم شاہ محمود قریشی اپنی جماعت کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے دربار پر آئیں اور مریدین کو دین کی تبلیغ کریں ۔