آیئے تعمیرِ نوع کریں ایک برتر پاکستان کے لیے مساجد کمیونٹی ڈویلپمنٹ سینٹرز کے طور پر
Click for English Translation تحریرو تحقیق زاہد اکرام
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ سے مدینہ شریف ہجرت فرما گئے تو معاشرتی تعمیر کے مصمم ارادے سے متعلق پہلا اور اہم کام شہر کے لیے جامع مسجد کی تعمیرتھا. ہر دوسرے کام کاآغازمسجدِ نبویﷺ کو مکمل کرنے تک روک دیا گیاحالانکہ کہ مہاجرین جن میں سے اکثر غریب اور عملی طور پر بے گھر تھے، انکے گھروں کی تعمیرکوبھی روک دیا گیا تھاشہر کی پہلی جامع مسجد جسے کمیونٹی ڈویلپمنٹ سینٹر کے طور پراستعمال کیا گیا، 622 میں تعمیر کیا گیا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نبیﷺ نے زمین کو تحفہ کے طور پر قبول کر نے سے انکار کیا، آپ ﷺ نے زمین خریدی اور مسجد کی تعمیر کو مکمل کرنے کے لئے سات مہینے لگے. چھت جس کو کھجور کےتنوں سے بنایا تھا دیواروں کو مٹی اور کھجور کے پتے سے بنایا تھا. مسجد کے تین دروازے جنوب میں باب الرحمۃ، مغرب میں باب جبرائیل اور مشرقی بابل النسا تھےجب مسجد نبوی کی تعمیرمکمل ہوئی تو بہت سادہ تھی.مسجد کے آغاز سے ہی اس نےکمیونٹی ڈویلپمنٹ سینٹر کے طور پر خدمات شروع کیں، جس نے تیزی سے کثیر المقاصد کا حصول شروع کردیامسجد صرف رسمی طور پر مقرر شدہ وقت پر نماز ادا کرنے کے لئے نہیں بلکہ اس کے علاوہ بہت سے دیگر مذہبی، سماجی، سیاسی، انتظامی اور ثقافتی افعال کے لئے مقررتھی آج ہمارے معاشرے میں، مسجد اب بھی ہمارے ایمان اور عبادت کا مرکز ہے لیکن یہ حقیقی کمیونٹی ڈویلپمنٹ سینٹر نہیں ہے اور دوسرے مذہبی، سماجی، سیاسی، انتظامی اور ثقافتی افعال کے طور پر کام نہیں کرتی. ہم ایک دن میں پانچ مرتبہ اورجمعہ کی نماز بھی مسجد میں ادا کرتے ہیں. ہمارے بچے قرآن کریم سیکھنے کے لئے مساجد / مدرسوں میں روزانہ جاتے ہیں . رمضان المبارک کے مہینے کے دوران ہم تراویح، محافل شیبنہ اور اتکاف اور عیدین کے ساتھ ساتھ کچھ مذہبی رسومات وغیرہ بھی مسجد میں ادا کرتے ہیںلیکن یہ سب کافی نہیں ہیں اگر ہم اسلامی ویلفیئر اسٹیٹ کے طور پرمنظم نہ ہو سکے . مسجد میں تمام مذہبی اور سماجی مسائل کو منظم کیا جائے. نماز اور زکات کے علاوہ، تعلیم، جسٹس اور بہت سارے دیگر امور کا انتظام مسجد میں کرسکتے ہیں، کیونکہ قرآن کریم میں بہت دفع "نماز قائم کرو اور زکات ادا کیا کرو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کیا کرو" کا ذکر کیا گیا ہےیہ دین کے لئے تعلیمی درس گاہ یا مدرسہ کا کام بھی کرے گی. مسجد کو کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا مرکزہونا چاہئے اور مرد اور عورتوں کے لیے یکساں مفید ہونا چاہئے. در حقیقت، مسجد کا کا اصل مقصد یہ ہونا چاہیے کہ حي على الصلاة حي على الفلاح آؤ نماز کی طرف آؤ فلاح کی طرف ایک مسجد کونماز ادائیگی کے ساتھ ساتھ ایک کمیونٹی ڈویلپمنٹ سینٹر کے طور پراپنی صلاحیت میں مندرجہ زیل سماجی کردارادا کرنے چاہیںکمیونٹی مسجد میں مقامی اختیاراتی کمیٹی، مقامی پنچائیت ، بنیادی تعلیمی مرکز اور بیت المال کا نظام رائج ہونا چاہیے مرکز برائے مذہبی اور سماجی سرگرمیاںاسلامی اقدار جیسے انسانی حقوق، حلال اور حرام کا تصور، سماجی سلوک اور ذمہ داریاں، ایمانداری سے کاروبار اور دیگر زندگی کے معاملات وغیرہ کو سیکھانے کا سینٹرمقامی کمیونٹی کے مسائل حل کرنے والا مرکز کمیونٹی ویلفیئر اور خیراتی مرکزغریب، بیوہ، گلی کے اوارہ اور بے سہارا بچوں اور معذور افراد کے لئے بحالی کا مرکز ابتدائی طبی علاج کا مرکز اور نرسنگ کی جگہمسجد سے منسلک بچوں کی سرگرمیوں اور کھیل کود کا مرکزمقابلاتی اور معلوماتی، تفریحی سرگرمیاں. سرگرمیوں کا مرکزمسجد مقامی مارکیٹس کو کنٹرول کرے اور ناجائز منافع خوری، کم وزن، ملاوٹ اور گھٹیا معیار کے سامان پر نظر وغیرہ رکھے اور سگریٹ، نسوار اور چیونگم.کی فرخت ممنوع قرار د ے نکاح (شادی) کی تقریب کمیونٹی مساجد میں رکھی جائے اور دعوتِ ولیمہ کے سوا بارات، جہیز اور بارات کا دوپہر یا رات کے کھانے کو روکنے کی حوصلہ افزائی کی جائے. حق مہر سنت کے مطابق دولھے کی طرف سے دلہن کو ادا کیا جائے. ہمیں تمام ہندوا رسوومات جیسا کہ منگنی، مہندی، مایوں، دودہ پلائی، جوتا چھپائی، تقسیمِ چھوارہ، آتش بازی، موسیقی، رقص، مجرا، ہوائی فائرنگ وغیرہ وغیرہ کو روکناکمیونتی مسجد کو گھریلو تشدد پر کنٹرول کرنا چاہئے جیسے ملازمین ، بزرگ شہریوں اور گھر کی بیوی پر۔
کمیونٹی مسجد میں مہمان خانہ اور جائے پناہ، کمیونٹی کے غریب اور محتاج لوگوں کے لئے مفت خوراک اور صحت کی سہولیات کا انتظام ہونا ضروری ہےنظم و ضبط کے چیدہ چیدہ اصول جن پر کمیونٹی مساجد کو پابند ہونا چاہیےتمام کمیونٹی مساجد حکومت کے تحت کام کریں گی اور جمعہ کی تقریر حکومت کی طرف سے کنٹرول کی جائے آج ہم نے کمیونٹی میں بہت ساری مساجد بنا لی ہیں لیکن صرف نماز ادا کرنے کے لئے. اب ہمیں ایسی مساجد کی ضرورت ہے جو کمیونٹی کی خدمت کریں. ہماری مساجد معاشرے میں کمیونٹی کی خدمت کے طور پر بنائی جائیں، جس کے نتیجے میں ہم ایک فلاحی ریاست کی طرف ہم قدم بڑھا سکیںمسجد میں ادھیڑ عمر افراد اور یتیموں کو خوراک اور پناہ گاہ فراہم کرنا / انتظام کرنامسجد کی انتظامیہ کا زکات اکھٹا کرنے اور اس کی تقسیم کا انتظام کرےمسجد کی انتظامیہ تمام گھریلو اور خاندانی اختلافات یا علاقائی لڑائی جھگڑوں کا تصفیہ کرےمسجد اسلامی تعلیم کے مرکز کے طور پر خدمت کرے، جہاں نہ صرف بچوں کو قرآن کریم پڑھایں بلکہ اس کا مقامی زبان میں ترجمہ بھی سیکھایں، نماز پڑھنے کے علاوہ دین کے دوسرے پہلوؤں کو بھی سیکھایں اور یہاں عربی زبان کی کلاسیں ہر عمر کے لئے پیش کریں کمیونٹی کے تمام بالغ مرد ممبران کی شرکت مسجدوں میں لازمی کی جائے گی، بلا وجہ نہ آنے والوں پر جرمانہ عاید کیا جائےبڑی کمیونٹی کے لئے عید کی نماز کی ادائیگی کے لئے ایک سینٹرل عید گاہ اورجمعہ کے لئے مرکزی جامع مسجد کا قیام کیجائےتمام کمیونٹی مسجدوں کے لئے استعمال ہونے والی بجلی پانی اور گیس کے بل حکومت ادا کرےتمام خطیبِ مسجد معوزن اور دیگرسٹاف کی تنخواہ حکومت کے زمہ ہو
List Innovative Reforms For The Progress Pakistan
By the Grace Almighty Allah, on 15th April 2017, I was invited in Saudi Arab as Guest Honor by “The Holy Quran Exhibition” and “Asma-ul-Husna Exhibition”, both Exhibitions are located at Masjid-e-Nabwi (PBUH) Madinah Munawrah. The ficial Urdu Facebook Page نمائش مسجد نبوی Published about my Visit and my introduction at https://web.facebook.com/Exhurdu/posts/1188045777985359?pnref=story
روضہِ رسولَ پاک ﷺ کی حاضری کے دوران میں نے پاکستان کے لئے نمائش قرآنِ مجید - تحقیق و ترقی کا منصوبہ کا پلان تشکیل دیا ہے جہاں ایک عام آدمی ‘قرآن کے پیغام‘ کو سمجھنے کے لئیے داخل ہو گا۔ جہاں وہ تمام مضامین جن پراللہ نے انسان کو دعوتِ غوروفکر دی ہے وہ سب جدید سا ئنس اور قرآن پاک کی روشنی میں واضح کیے جائیں گے، خصوصی طور پر ہمیں دکھائی دینے والی کائنات میں اور خود نفسِ انسانی کے اندر پائے جانے والی اللہ کی تما م نشانیاں۔ یہ یقینی طور پرایک منفرد اور منطقی سوال وجواب کی نمائش ہو گی جو کہ انسان نے کبھی نہ دیکھی ہو اورجو زندگی بدلنے اور خیالات کوابھارنے میں مددگار ہو گی جو کہ تھری ڈی ماڈلنگ ،سیون ڈی ہولوگرام ٹیکنالوجی، آڈیو ویڈیو ملٹی میڈیا، تصاویر اور گرافکس، ٹچ سکرینز، انگریزی ارد و اور دوسری مختلف بین الاقوامی او ر علاقائی زبانوں میں وضاحت ، کیو آر لوگو سکین سمارٹ فونز پہ نمائش کی معلومات کو کھولنے اور شیئر کرنے کے لیئے۔ یہ نمائش اسلام کی روح کے عین مطابق اپنے حدف کو حاصل کرے گی جس کی تعلیمات سے تمام مسلمان اور غیر مسلمان اور ہمارے مستقبل میں آنے والی نسلیں سبھی فائدہ اٹھائیں گے ۔ انشا اللہ
By Zahid Ikram How can our past be seen?Are we Living in Future? How God Sees Our Present Past and Future? Discover Q&A about Our Universe!
ہمارے بچپن سے ہمیں یہ سیکھایا جاتا ہے یہودی اور اسرائیل ہمارے سب سے بڑے دشمن ہیں
کیا آپ واقعی اسرائیل اور اہلِ یہود کے بارے میں جانتے ہیں؟
facebook.com/ScienceinQuraan facebook.com/BehreBekraan
facebook.com/The-Holy-Quran-Exhibition-Park-607594846297696/
facebook.com/IbleeskiMajliseShura
facebook.com/BadalaPark
facebook.com/RiazuljannahIslamicComplex facebook.com/zahid.ikram.oficial This page has been hacked since 9 Dec 2019
facebook.com/groups/pakistandebate has been closed by Facebook with 300,000+ Members
My mission is to convey the message Holy Quran by all means to common men. Since we as a Muslim we use to teach our children how to read the Arabic Quran and our children become Hafiz e Quran even without knowing its meaning.