مختصر پیغامات مختصر پیغامات

زاہد اکرام کے قلم سے

قیامت آپ سے کتنی دور ہے؟

قیامت آپ سے کتنی دور ہے؟

 

ہم سب جانتے ہیں کہ اللہ پاک نے تمام روحوں کو یوم الست کو پیدا فرمایا تھا وقتِ الَست ایک اہم عہد لیا تھا کہ اَلستَ بِربکم.. (کیا میں تم سب کا رب نہیں ہوں؟).. ہم نے اپنی مرضی اور اختیار سے یہ اقرار کیا تھا کہ بے شک ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ ہی ہمارے رب ہیں.. تب خدا نے فرمایا تھا کہ اس بات کو بھول نہ جانا کہ روزِ قیامت کہنے لگو کہ ہم کو تو اسکی خبر ہی نہیں..!
بھول جانا ہماری خصلت ہے.. یہ کبھی ہمارے لیے انعام ثابت ہوتی ہے تو
کبھی امتحان.. دارِ دنیا میں یہی ہمارا امتحان ہے کہ ہم عہدِ الست کے لمحے کو بھلا چکے ہیں، بالکل ویسے جیسے ہمارے ماضی کے کئی واقعات ہمارے ذہن سے غیر ارادی طور پر محو ہو گئے ہیں۔

کیا کوئی بھی انسان اپنی پیدائش کو زہن میں لا سکتا ہے؟ یا پیدا ہونے کے بعد کے پہلے پانچ یا چھ مہینوں کا احوال بتا سکتا ہے؟ یقینا ہم سب بھول چکے ہیں! تو یوم الست کا عہد ہم کیسے زہن میں لا سکتے ہیں؟ ہم عہدِ الست کے لمحے کو بھلا چکے ہیں، بالکل ویسے ہی جیسے ہمارے ماضی کے کئی واقعات ہمارے ذہن سے غیر ارادی طور پر محو ہو گئے ہیں.. لیکن فطرت سلیم رہے تو ہمارا ضمیر ہمیں ہمیشہ یاد دلاتا رہتا ہے کہ "خبردار! دیکھو تم عہد کی پاسداری نہیں کر رہے، یہیں رک جاؤ.." کہئے! یاد دلاتا ہے یا نہیں؟

ہمیں تو پیدائش سے پہلے کا کوئی لمحہ بھی یاد نہیں کجا ہم یہ خیال کر سکیں کہ یوم الست کو گزرے کتنا وقت ہو گیا ہے؟ جیسا کہ ہمیں کماحقہ احساس اور حقیقی ادراک نہیں ہو پا رہا کہ عہدِ الست سے لے کر زمین پر پیدا ہونےتک کتنا وقت اور کیسے گزرا ہے؟

اسی طرح جب ہم وفات پا کر قبر میں دفنائے جائیں گے تو ہم قیامت کی گھڑی آنے تک کا وقفہ محسوس نہ کر پائیں گے
قیامت آپ سے کتنی دور ہے؟قرآنِ پاک میں سورۃ یٰسین میں ارشادِباری تعالیٰ ہےکہ

سُوۡرَةُ یسٓ
بِسمِ ٱللهِ ٱلرَّحمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَنُفِخَ فِى ٱلصُّورِ فَإِذَا هُم مِّنَ ٱلۡأَجۡدَاثِ إِلَىٰ رَبِّهِمۡ يَنسِلُونَ (٥١) قَالُواْ يَـٰوَيۡلَنَا مَنۢ بَعَثَنَا مِن مَّرۡقَدِنَاۜ‌ۗ هَـٰذَا مَا وَعَدَ ٱلرَّحۡمَـٰنُ وَصَدَقَ ٱلۡمُرۡسَلُونَ (٥٢)

اور صور پھونکا جائے گا یہ قبروں سے اپنے پروردگار کی طرف دوڑ پڑیں گے (۵۱) کہیں گے اے ہے ہمیں ہماری خوابگاہوں سے کس نے اُٹھایا؟ یہ وہی تو ہے جس کا خدا نے وعدہ کیا تھا اور پیغمبروں نے سچ کہا تھا


جان نکلتے ہی ہماری روح عالم برزخ میں پہنچ جاتی اور جسم کو قبر میں دفنا دیا جاتا ہے یا کچھ مذاہب میں جلا دیا جاتا ہے مگر روح اپنا وجود قائم رکھتی ہے اور روح کو فرشتے سوال نامہ پیش کرتے ہیں مومن شہادت دیتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں اور اس کا دین اسلام ہے تو جنت کی کھڑکیاں کھول دی جاتی ہیں اور کافر پر دوزخ کی کھڑکیاں

سورۂ مومن (غافر) میں فرمایا :
وَحَاقَ بِآلِ فِرْعَوْنَ سُوءُ الْعَذَاب
النَّارُ يُعْرَضُونَ عَلَيْهَا غُدُوًّا وَعَشِيًّا وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ أَدْخِلُوا آلَ فِرْعَوْنَ أَشَدَّ الْعَذَاب

فرعون والوں کو برے عذاب نے گھیر لیا ، صبح اور شام آگ کے سامنے لائے جاتے ہیں اور قیامت کے دن تو فرعون والوں کے لئے کہا جائے گا ان کو سخت عذاب میں لے جاؤ۔
( غافر:40 - آيت:45-46 )

میں نہ ہی کوئی مذہبی مبلغ یا کوئی سکالر ہوں اور نہ ہی عالم، میں صرف ایک طالبعلم کی حیثیت سے تحقیق پیش کر رہا ہوں۔
مہلت تمام ہونے اور سانسیں تھمنے کی دیر ہی تو ہے.. پھر "حساب کی کتاب" میں سب کہا سُنا اور کیا دھرا آنکھوں کے سامنے ہو گا.. تب یہ نہ کہنا کہ "کاش مجھے میری کتاب دی ہی نہ جاتی... کاش دنیاوی موت ہی میرے لیے فیصلہ کُن ہوتی... وائے ناکامی، آج یہاں کوئی کسی کا یار اور غمگسار نہیں ہے."

قیامت آپ سے صرف اتنی ہی دور ہے جتنا کہ آپ سےآپکی موت۔۔۔

Invitation By نمائش مسجد نبوی

By the Grace of Almighty Allah, on 15th April 2017, I was invited in Saudi Arab as Guest of Honor by “The Holy Quran Exhibition” and “Asma-ul-Husna Exhibition”, both Exhibitions are located at Masjid-e-Nabwi (PBUH) Madinah Munawrah. The Official Urdu Facebook Page of نمائش مسجد نبوی  Published about my Visit and my introduction at https://web.facebook.com/Exhurdu/posts/1188045777985359?pnref=story
 اللہ پاک کےخصوصی کرم کی بدولت پندرہ اپریل ۲۰۱۷ کو مجھے سعودی عرب میں نمائش قرآنِ مجید اورنمائشِ اسماالحسنیٰ میں میں اعزازی مہمان کے طور پر مدعو کیا یہ دونوں ایگزیبیشن مسجد ِنبویﷺ مدینہ منورہ میں واقع ہیں. نمائشِ مسجدِ نبویﷺ نے اپنے آفیشل اردو فیس بک پیج پرمیر ے دورے کی تفصیلات اور میرا تعارف پیش کیا ہے

روضہِ رسولَ پاک ﷺ کی حاضری کے دوران میں نے پاکستان کے لئے نمائش قرآنِ مجید -  تحقیق و ترقی کا منصوبہ کا پلان تشکیل دیا ہے جہاں ایک عام آدمی ‘قرآن کے پیغام‘ کو سمجھنے کے لئیے داخل ہو گا۔ جہاں وہ تمام مضامین جن پراللہ نے انسان کو دعوتِ غوروفکر دی ہے وہ سب جدید سا ئنس اور قرآن پاک کی روشنی میں واضح کیے جائیں گے، خصوصی طور پر ہمیں دکھائی دینے والی کائنات میں اور خود نفسِ انسانی کے اندر پائے جانے والی اللہ کی تما م نشانیاں۔ یہ یقینی طور پرایک منفرد اور منطقی سوال وجواب کی نمائش ہو گی جو کہ انسان نے کبھی نہ دیکھی ہو اورجو زندگی بدلنے اور خیالات کوابھارنے میں مددگار ہو گی جو کہ تھری ڈی ماڈلنگ ،سیون ڈی ہولوگرام ٹیکنالوجی، آڈیو ویڈیو ملٹی میڈیا، تصاویر اور گرافکس، ٹچ سکرینز، انگریزی ارد و اور دوسری مختلف بین الاقوامی او ر علاقائی زبانوں میں وضاحت ، کیو آر لوگو سکین سمارٹ فونز پہ نمائش کی معلومات کو کھولنے اور شیئر کرنے کے لیئے۔ یہ نمائش اسلام کی روح کے عین مطابق اپنے حدف کو حاصل کرے گی جس کی تعلیمات سے تمام مسلمان اور غیر مسلمان اور ہمارے مستقبل میں آنے والی نسلیں سبھی فائدہ اٹھائیں گے ۔ انشا اللہ


 

Some Scientific ideas!

By Zahid Ikram
How can our past be seen?
Are we Living in Future?
How God Sees Our Present Past and Future?

Discover Q&A about Our Universe!


ہمارے بچپن سے ہمیں یہ سیکھایا جاتا ہے یہودی اور اسرائیل ہمارے سب سے بڑے دشمن ہیں

 کیا آپ واقعی اسرائیل اور اہلِ یہود کے بارے میں جانتے ہیں؟

Our Mission

My mission is to convey the message of Holy Quran by all means to common men. Since we as a Muslim we  use to teach our children how to read the Arabic of Quran, and our children become Hafiz e Quran without even knowing its meaning.  

Contact Us

zahid@findpk.com
+92 310 6577888