آیئے تعمیرِ نوع کریں ایک برتر پاکستان کے لیے
زراعت کی اصلاحات اورسر سبزو شاداب پاکستان

Click for English Translation

تحریرو تحقیق زاہد اکرام 

View as Facebook Slides https://web.facebook.com/pg/Zahid.Ikram.Official/photos/?tab=album&album_id=802905066534774

  پھلوں کے درخت سڑک دریا اور نہر کنارے، اسکول کے میدانوں اور پبلک پارکس میں اگائے جائیں. اس سے غریب غربا اور ضرورت مندوں کی غذائیت کو بہتر بنانے میں مدد  کی جائے


ہمیں زیادہ دیسی اجناس کی کاشت اور پیداوار کی ضرورت ہے جس سے ہم اپنی برآمدات میں اضافہ کریں اور گھریلو استعمال میں لائیں. یہ عمل ہماری عوامی صحت کی سطح بلند کرنے اورہمیں بہت سی بیماریوں کے خلاف دفاع میں اضافہ کرے گا


ہر گھر تازہ سلاد کچھ پھل اور سبزیاں اپنی گھریلو ضروریات کے لئے اگائیں


حکومت چھوٹے اور متوسط کسانوں کے لئے آسان بلا سود زرعی قرض اور مفت انشورنس پالیسی کو متعارف کرائے


زرعی زمین کے چھوٹے ٹکڑوں کو بڑے زرعی فارمز میں جوڑ دیں تاکہ زرعی زمین کو بڑھایا جائے اور چھوٹے ٹکڑوں کی حد بندی میں زمین کا ضیاع نہ ہو


حکومت کو لازمی طورنئی قابلِ کاشت زرعی زمین میں اضافہ کرنا چاہیے جہاں پر نہری آبپاشی نظام اور بجلی نہ پو وہاں شمسی توانائی اور ونڈم ونڈمل کے ٹیوب ویل مفت فراہم کیےجاٗئیں تمام کسانوں اور زرعی اراضی کے مالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ ہر کھیت کے ارد گرد کم از کم پچاس درختوں کی کاشت کریں


پاکستان کو سر سبزوشاداب بناؤ۔۔۔ ہمیں اربوں درختوں کی ضرورت ہے، ہر پاکستان کو کم از کم 5 درختوں کو حکومت کی تجویز کردہ زمین پر لگانا چاہیے


پانی آبپاشی کا نظام سیمنٹ نالوں پر مبنی ہوگا۔ اس سے پانی کی بچت ہوگی اور اس کا بہاؤ تیز ہوگا۔


حکومت کو پاکستان کے تمام ساحلوں پر زیتون، کھجور، ناریل، پاپیتا اور دوسرے پھلوں دار درختوں کی کاشت کرے


فطری ماحول کے تحفظ کے لئے گرین ٹیکنالوجیز کو تمام صنعتوں میں متعارف کیا جائے قابل تجدید توانائی کا استعمال کیا جائے جس میں مثال کے طور پر سولر اور ونڈ انرجی بائیو فیول شامل ہوں


زرعی اشیاء اور کھانے پینے کی اشیاء کی ذخیرہ اندوزی پر سختی سے پابندی عائد کی جانی چاہئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعہ تمام غیر قانونی اسٹاک ضبط کرلئے جائیں۔


تین آر کے شعور کی مہم چلائیں جس میں ری یوز یعنئ باربار استعمال ، ریڈیوس یعنی کم استعمال، ری سائیکلنگ یعنی .دوبارہ قابلِ استعمال بنانا شامل ہیں۔ ری سائیکل کی آسانی کے لئے کاغذ، پلاسٹک اور شیشے کے لیے الگ الگ تین کوڑے دان استعمال کریں


ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دیں، پراثرار قدرتی ماحول کو خاص طور پرجنگلی حیات کو بچانے اور اسکی دیکھ بھال کے لئے تحفظ کی کوششوں کریں


کم توانائی کا استعمال اوردھوئیں کی آلودگی سے ماحول کو بچانے کے لئےزیادہ سے زیادہ ہائبرڈ یعنی فیول اور بیٹری پر چلنے والی کاروں کے استعمال کو فروغ دیں

 

ٹڈی دل سے نجات کے طریقوں پر غور کیا جائے پاکستان کی زرعی یونیورسٹیوں میں جنگی بنیادوں پر اس حوالے سے تحقیق کی جائے اور ایسا لائحہ عمل تیار کیا جائے کہ جس سے کم سے کم نقصان ہو اور سائنسدانوں کے ساتھ مل کر ایسا سپرے تیار کیا جائے جس سے فصلوں اور زمین کو کوئی نقصان نہ ہو  جن عالمی اداروں کے مشورے سے سپرے کیا جائے مکمل تحقیق کے ساتھ چیک کیا جائے اس کے مضر اثرات سامنے آنے پر ایسے اداروں کو جرمانہ کیا جائے اور اس پاکستان میں استعمال بالکل بند کر دیا جائے ایسے اداروں یا کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیاجائےاور ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائےاور عالمی فورم میں اس حوالے سے سے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا جائے


جدید زراعت کی مشینری اور ڈرون سپرے ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیں

 

ہمارے ملک میں زرعی / اشیائے خوردونوش کے انٹرنیشنل معیارپرہونا ضروری ہے


چین کی طرز پر گھریلو ذمہ داری کا نظام.

گھریلو ذمہ داری کا نظام ایک زرعی پیداوار کا نظام ہے، جس میں کسانوں کو زمین، مشینری اور دیگر سہولیات کو معاہدے پرفراہم کرنے کی زمہ داری حکومت پر ہے
زمین اور زرعی مشینری کا دینے کے معاہدہ کا مقصد اجتماعی معیشت کے بنیادی متحد انتظام کو برقرار رکھنا ہے
گھریلو معاہدے کی حدود کے مطابق کسان معاہدہ کی مدت کے اندر آزادانہ طور پراپنے پیداواری فیصلے سکتے ہیں اور آزادانہ طور پر قومی اور اجتماعی کوٹہ کی اضافی پیداوار کو برآمد کرسکتے ہیں


کسانوں کو خود مختار بنائیں جو کہ مارکیٹ کے اقتصادی نظام کے لئے بنیاد ثابت ہوگا ... یعنی کیا پیدا کرنا ہے؟ کیسے کاشت کرنی ہے؟ اور کس کے لیے پیداوار کرنی ہے؟ کسانوں کو منڈی میں براہِ راست اجناس کی فروخت کی اجازت ہواورغیرضروری کمیشن ایجنٹس کو مت قیمت بڑھانے دیں


زراعت کی تجارت کاری، اقتصادی ترقی اور غذائیت کی ترقی کو فروغ دیں


چھوٹے پیمانے پر لائیو اسٹاک فارمنگ کو سراہیں اور فروغ دیں


حکومت کو گنے کی کاشت سے پہلے گنے کی قیمتوں کا اعلان کرنا چاہئے تاکہ شوگر ملز کی طرف سے کسی کسان کا کوئی استحصال نہیں کرے


حکومت کو چھوٹے کسانوں سے براہ راست فصل یا کھیتی کو خریدتا چاہیے تا کہ اسے برآمد کرسکے


ہمیں جانوروں کے فضلات اور باقیات کے متبادل استعمال کے لئے نئی تکنیکوں کو دوسرے جانوروں کو کھانے کی اشیا اور کھاد کی پیدیوار بائیوگیس ، روایتی ادویات اور علاج، کاغذ کی مصنوعات وغیرہ کی پیداوار کے طور پر اپنانا ہوگا


گنے کی فصلوں پر کنٹرول کرنا ہوگا کیونکہ اس میں بہت سارا پانی استعمال ہوتا ہے ، یہ مشورہ ہے کہ 600 ملی لٹر سالانہ بارش میں گنے کو اگائیں ، پاکستان میں ہمارے پاس ایسی بارش نہیں ہوتی ہے۔ ہم اپنی کل برآمدات میں اس کی برآمد کی صرف 2 2-3 فیصد آمدنی حاصل کرتے ہیں۔ اگرچہ کپاس میں پانی کم استعمال ہورہا ہے ، تو یہ ہماری برآمدات میں 25-30 فیصد کا کردار ادا کرتا ہے۔

ہمیں شوگر ملز سے گنے کی ویسٹ کا استعمال کرنا ہے۔ انہیں ری سائیکلنگ اور قابل استعمال مصنوعات میں تبدیل کریں۔


پیداوار کی قیمتوں کا تقرر ریاست کے ذمہ ہو جو کہ ہر فصل کے لئے تین الگ معیار پرمشتعمل ہو

 

اول، قابلِ برآمد پیداوار
دوئم،-معیاری پیداوار
سوئم، عمومی معیارکی پیداوار
اور غیر میعاری پیداوارکی مارکیٹ میں بیچنے کی بلکل اجازت نہ پو

 


گورنمنٹ سڑکوں کے نیٹ ورک اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات کو کھیت کھیانوں سے مارکیٹس تک فراہم کرے


ہمیں پھلوں اور سبزیوں کے کچرے کو خوراک کے طور پر بھوڑ ھے گھریلو مویشیوں کو کھلانے کے لئے استعمال کر نا چاہیے . 8 گھنٹے کے اندر جانوروں کے فضلہ کو میتھین گیس پیدا کرنے کے لئے ایندھن کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے. اور باقی کچرے کو کیچوں کو کھانےمیں دیا جاتا ہے جس کی مدد سے 72 گھنٹے کے اندر اندر ورمیکاسٹ پیدا ہوتا ہے جو کہ نامیاتی مادہ کی آخری پیداوارہے.
یہ سیاہ گولڈ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، جو دنیا میں زراعت کے فروغ کے لئے بہترین دیسی کھاد ہے . یہ کسی بھی طاقت / ایندھن کی توانائی کے خرچ کے بغیر فضلہ مینجمنٹ سے توانائی کی پیداوار کا سب سے سستا اور آسان طریقہ ہے

 

.پھلوں اور سبزیوں کا سب سے کم تر کچرا جو کہ مویشیوں کے لئے غذا کے طور پر بھی قابل استعمال نہیں ہوتا ، سب سے بہترین گھریلو نامیاتی پولٹری فیڈ بن سکتا ہے جس میں منگاؤ پیدا کرنے کے لئے رکھا جائے تو اس میں کیڑے مکوڑے پیدا ہو جاتے ہیں اوریہ مرغیوں کی بہت ہی مرغوب غذا ہے جس کے کھانے سے یہ انسانوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بہت سارے انڈے پیدا کرتی ہیں

 

مچھلی کے کچرے کو بطخوں کو کھلائیں، جو ان کے لئے ذیادہ انڈے اور زیادہ پیدا وار بڑھانے کے لئے سب سے زیادہ پسندیدہ اور متحرک غذا ہے.

 

زرعی پیداوار کا میعار اوراس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے زراعت کے شعبے میں اسٹریٹجک ایڈجسٹمنٹ کریں اس عمل کے کیے مندرجہ زیل اقدامات کریں


اول، زرعی اصلاحات کرنے کے لئے ہیج پروہجیکٹ میں فصلوں کے مرکب، جانوروں کی مصنوعات اور آبی مصنوعات کو شامل کریں


دوئم، زرعی مصنوعات کی پروسیسنگ انڈسٹری کا قیام اور زراعت کی مصنوعات کیکوالٹی کو بڑھانے کے اقدامات کرنا


سوئم، علاقئی پیداوار کے نمونوں کو ایڈجسٹ کرنے اور علاقائی ہیداواری مقابلوں سے فائدہ اٹھانا


چہارم، تجارتی منڈیوں اور شہروں کو ترقی دے کر دیہات کی اضافی مزدور فورس کو دوسرے یا تیسرے سیکتٹر میں منتقلی کے عمل کو تیز کرنا
یہ ثابت ہے کہ، زرعی ڈھانچے کی حکمت عملی کے رد وبدل کے عمل سے ہی ساتھ ہی پاکستان کی زرعی ترقی ایک نئے دور میں داخل ہو سکے گی


List Innovative Reforms For The Progress Pakistan

Smart e-Solutions for Pakistan

Invitation By نمائش مسجد نبوی

By the Grace Almighty Allah, on 15th April 2017, I was invited in Saudi Arab as Guest Honor by “The Holy Quran Exhibition” and “Asma-ul-Husna Exhibition”, both Exhibitions are located at Masjid-e-Nabwi (PBUH) Madinah Munawrah. The ficial Urdu Facebook Page  نمائش مسجد نبوی  Published about my Visit and my introduction at https://web.facebook.com/Exhurdu/posts/1188045777985359?pnref=story

روضہِ رسولَ پاک ﷺ کی حاضری کے دوران میں نے پاکستان کے لئے نمائش قرآنِ مجید -  تحقیق و ترقی کا منصوبہ کا پلان تشکیل دیا ہے جہاں ایک عام آدمی ‘قرآن کے پیغام‘ کو سمجھنے کے لئیے داخل ہو گا۔ جہاں وہ تمام مضامین جن پراللہ نے انسان کو دعوتِ غوروفکر دی ہے وہ سب جدید سا ئنس اور قرآن پاک کی روشنی میں واضح کیے جائیں گے، خصوصی طور پر ہمیں دکھائی دینے والی کائنات میں اور خود نفسِ انسانی کے اندر پائے جانے والی اللہ کی تما م نشانیاں۔ یہ یقینی طور پرایک منفرد اور منطقی سوال وجواب کی نمائش ہو گی جو کہ انسان نے کبھی نہ دیکھی ہو اورجو زندگی بدلنے اور خیالات کوابھارنے میں مددگار ہو گی جو کہ تھری ڈی ماڈلنگ ،سیون ڈی ہولوگرام ٹیکنالوجی، آڈیو ویڈیو ملٹی میڈیا، تصاویر اور گرافکس، ٹچ سکرینز، انگریزی ارد و اور دوسری مختلف بین الاقوامی او ر علاقائی زبانوں میں وضاحت ، کیو آر لوگو سکین سمارٹ فونز پہ نمائش کی معلومات کو کھولنے اور شیئر کرنے کے لیئے۔ یہ نمائش اسلام کی روح کے عین مطابق اپنے حدف کو حاصل کرے گی جس کی تعلیمات سے تمام مسلمان اور غیر مسلمان اور ہمارے مستقبل میں آنے والی نسلیں سبھی فائدہ اٹھائیں گے ۔ انشا اللہ


 

Some Scientific ideas!

By Zahid Ikram
How can our past be seen?
Are we Living in Future?
How God Sees Our Present Past and Future?

Discover Q&A about Our Universe!


ہمارے بچپن سے ہمیں یہ سیکھایا جاتا ہے یہودی اور اسرائیل ہمارے سب سے بڑے دشمن ہیں

 کیا آپ واقعی اسرائیل اور اہلِ یہود کے بارے میں جانتے ہیں؟

Our Mission

My mission is to convey the message Holy Quran by all means to common men. Since we as a Muslim we  use to teach our children how to read the Arabic Quran and our children become even Hafiz e Quran even without knowing its meaning.  

Contact Us

zahid@findpk.com
+92 310 6577888